زمرہ کے بغیر

پالک اور باتھو کا خوبصورت امتزاج

spinach leaves ہرے ہرے پالک کے پتے دیکھنے میں تو اچھے لگتے ہی ہیں لیکن حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پالک کا استعمال وزن گھٹانے میں اکسیر ہے۔ برطانوی طبی ادارے نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ پالک میں کیلوریز کم ہوتی ہیں جبکہ نیوٹرینٹس اور وٹامن بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جسم میں خون میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ پالک میں فلیوینائڈز کی موجودگی اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر جسم میں کام کرتی ہے جو کہ جراثیم سے حفاظت میں خاصی مفید ثابت ہوتی ہے۔
ماہرین خوراک کے مطابق پالک گرم اور سرد مزاج دونوں افراد کیلئے یکساں مفید ہے۔ فوری ہضم ہونے میں مفید ہے۔ معدے کی سوزش اور پیشاب کی جلن دونوں میں فائدہ مند ہے۔ نزلہ‘ سینہ اور پھیپھڑوں کے درد اور بخار میں اس کا کھانا بہت مفید ہے۔ پالک خون کو صاف کرتا ہے۔
پالک کو اگر باتھو کے ساگ میں پکا کر کھایا جائے تو یہ اور بھی مفید ہوجاتا ہے۔باتھو ایک خود رو پودا ہے اور عام طور پر گندم کے کھیتوں میں ازخود اگ آتا ہے۔ اسے بھی بطور ساگ پکا کر کھایا جاتا ہے جو اپنے طبی خواص کیلئے بہت سے امراض کیلئے سود مند ہے۔ حلق کے ورموں کو تحلیل کرتا ہے جن لوگوں کو گرمی کی وجہ سے کھانسی اور سل کا عارضہ ہو ان کیلئے مناسب ہے۔ ایسے اصحاب کو روغن بادام میں پکا کر کھانا چاہیی۔ غذا کو جلد ہضم کرتا ہے اور قبض کو دور کرکے پاخانہ لاتا ہے۔ملین ہونے کی وجہ سے جگر کے سدے کھولتا ہے اور یرقان کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے سرد مزاج والوں کو چاہیے کہ جوش کرکے روغن زیتون میں بھون کر اور گرم مصالحہ ملا کر کھائیں۔ اسے جوش دیکر اس کے جوشاندے کے استعمال سے مثانے کی پتھری ٹوٹ جاتی ہے ایسی گرم دوائیں جو محلل نہ ہوں کے ساتھ کھانے سے قوت باہ بڑھتی ہے اس کے پتوں کو جوش کرکے وہ پانی پینے سے رکا ہوا پیشاب کھل جاتا ہے۔ باتھو غذا کی خواہش کو بڑھاتا ہے اور بھوک لگاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق پالک اور باتھو میں حیاتین نمکیات اور سیلولوز بھرپور ہوتے ہیں۔ ان کے پتوں میں چمکدار سبزرنگ حیاتین اور کلوروفل کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ سبز پتے اپنے کاربوہائیڈریٹ کی بدولت انسان کو اچھی خاصی توانائی فراہم کرتے ہیں۔ چنانچہ انھیں پکا کر استعمال کرنا انسانی صحت کیلئے نہایت سود مند ہوتا ہے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s