دیسی ٹوٹکے

لیموں


Lemonsویسے تو قدرت نے ہر چیز ہی انسان کی بھلائی کے لیے بنائی ہے، پھل ہو یا سبزیاں، پھول ہو یا پودے سب انسان کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ لیموں جسے پھل بھی کہا جا سکتا ہے اور سبزی بھی ، یہ انسان کے لیے اللہ کی نعمت سے کم نہیں۔ لیموں ایک قدرتی اینٹی سیپٹک ہے ۔ اس کا رس زخموں کی جگہ پر لگانے سے تمام جراثیم کو ختم کر دیتا ہے۔ یعنی ٹنکچر اور سپرٹ کا قدرتی متبادل ہے۔ اس کے علاوہ اگر دانت کا درد ہو تو تازہ نکلا ہوا لیموں کا رس دکھتے ہوئے دانت پر لگانے سے دانت کے درد میں بھی آرام آ جاتا ہے۔جلدی امراض جیسے دانے اور ایگزیمہ وغیرہ میں جلد پر اسے براہ راست لگانا مفید ہوتا ہے۔ اس کا رس بلیک ہیڈز ، دانوں اور چہرے کی جھریوں کے لئے بھی مفید ہے ۔بالوں کو دھونے کے بعد اگر لیموں کا رس لگائیں اور ایک یا دو منٹ کے بعد بال پانی سے دھو دیں تو بالوں میں چمک پیدا ہو جاتی ہے۔ جبکہلیموں کے مستقل اور مناسب استعمال سے ذیابیطس جیسی موذی بیماری سے بھی بچا جا سکتا ہے۔لیموں کا رس جگر کے لئے ایک بہترین ٹانک ہے ۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ عموماً گنے کے رس میں لیموں نچوڑ کر استعمال کیا جاتا ہے جو کی جگر میں پیدا ہونے والی تمام بیماریوں کے لیے اکثیر ہے ۔یہ خوراک کو ہضم کرنے اور اسے جزو بدن بنانے میں اہم کرادار ادا کرتا ہے۔ لیموں کے رس میں وٹامن بی ، وٹامن سی، کیلشیم، فاسفورس، کاربوہیڈرٹیس، پروٹین کے علاوہ دیگر اجزاءپائے جاتے ہیں۔ بار بار پیاس لگنے کے مرض میں لیموں اور چینی کو پانی میں حل کرکے اس کا شربت پی لیا جائے تو فوراً تسکین ملے گی۔لیموں بچوں کی ہڈیاں مضبوط بناتا ہے۔کیلشیم کی ضروری مقدار فراہم کرتا ہے اور بچوں کے پیٹ کو ہلکا پھلکا رکھتا ہے۔اگر بچوں کو آدھ چھوٹا چمچہ شہد میں لیموں کا رس ملا کر استعمال کروایا جائے تو بچوں کا پیٹ ہمیشہ درست رہتا ہے اور بچے باآسانی دانت نکال لیتے ہیں۔نزلہ ، زکام اور گلے کے امراض میں مبتلا مرض چند روز گرم قہوہ کی ایک آدھ پیالی میں تھوڑا نمک اور ایک عدد لیموں کا رس ملا کر صبح کے وقت روزانہ پی لیں تو ان کے لیے فائدہ مند ہے۔سستی اور نقاہت دور کرنے کے لیے لیموں کے رس کو ٹھنڈے پانی میں چینی اور نمک کے ساتھ ملا کر پی لیں۔ فوری توانائی حاصل ہوگی۔ سستی اور کمزوری دور ہوجائے گی۔جھریاں دور کرنے کے لیے لیموں کے رس کو شہد میں ملا کر چہرے پر لگائیں۔چند دنوں میں جھریاں دور ہوجائےں گی۔ اس کے علاوہ چہرے کا میل دور کرنے کے لیے تھوڑے سے نیم گرم دودھ میں آدھا لیموں نچوڑ کر چہرے پر بیس منٹ لگائیں اور پھر منہ دھولیں۔چہرہ چمک ا±ٹھے گا۔لیموں کا رس ناخنوں ، پاتھوں اور انگلیوں پر لگاتے رہنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے اور جلد اور ناخن صاف سھترے اور چمک دار ہوجاتے ہیں۔اِن سب باتوں کے علاوہ لیموں جسم میں خون کی حالت درست رکھتاہے۔ غذا کو ہاضم کرتا ہے اور بھوک لگاتا ہے۔جبکہ
ہیضہ اور دیگر وبائی بیماریوں میں لیموں کا استعمال بہت مفید ہے۔

تبصرہ کریں