متفرق

انار کے فوائد

انار کی تین اقسام ہوتی ہیں۔ کھٹا انار، میٹھا انار اورکھٹا میٹھا انار۔ میٹھا انار اور کھٹا میٹھا انار کے خواص تقریباایک جیسے ہی ہیں جبکہ کھٹے انار کے خواص تھوڑے مختلف ہیں۔انار کا رنگ سرخ و سبز ہوٹا ہے جب کی اس کے دانوں کا رنگ سفید اور سرخ ہوتا ہے اس کا مزاج سرد ترہوتا ہے۔انار ایک بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے۔ یہ جنت کا پھل بھی کہلاتا ہے۔ انار کا اصل وطن ایران ہے۔ اور اس کی باقاعدہ کاشت بھی سب سے پہلے ایران میں شروع ہوئی۔ انار میں فولاد اور ہائیڈ رو کلورک ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔ انار کھانے سے بھوک کھل کر لگتی ہے۔ انار میں وٹامن اے ‘ وٹامن بی ‘ کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ انار میں موجود نمک کا تیزاب معدے کو طاقت دیتا ہے اور غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ انار دل کو طاقت دیتا ہے اور جسم میں صاف خون پیدا کرتا ہے۔ انار ورم جگر ‘ یرقان ‘ تلی کے امراض ‘ گرم ‘ کھانسی ‘ سینے میں درد ‘ بھوک میں کمی ‘ ٹائیفائیڈ کے لئے مفید ادویاتی اور قدرتی غذا ہے۔ انار کے رس میں شہد کا اضافہ کیا جائے تو بڑھاپے میں کمی ہوتی ہے انار کے ایک پاو¿ جوس میں دو چپاتیوں کے برابر غذائیت موجود ہوتی ہے۔ معدے کی کمزوری کے لئے انار مفید پھل ہے۔ چنانچہ یہ مقوی معدہ جگر کے علاوہ مقوی سینہ ہے۔ انار پھیپھڑوں سے بلغم نکال کر طاقت دیتا ہے۔ اس میں وٹامن سی ‘ فاسفورس ‘ سوڈیم ‘ کیلشیم ‘ سلفر ‘ آئرن جیسے اجزاء بھی وافر پائے جاتے ہیں۔ یہ مختلف امراض کے بعد کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور اس طرح ایک اعلیٰ ٹانک ہے۔ خون کی کمی ‘ بلڈ پریشر ‘ بواسیر اور ہڈیوں کے درد میں انار کو آیورویدک ‘ ایلوپیتھی اور طب یونانی میں مفید تسلیم کیا گیا ہے۔ انار کا پھل دل و دماغ کو اس حد تک فرحت اور تازگی دیتا ہے کہ ایک پیغمبرانہ قول کے مطابق اس کے استعمال سے انسان میں نفرت اور حسد کا مادہ زائل ہو جاتا ہے۔ انار کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے۔ انار کے چھلکے کے بھی فوائد ہیں۔انار کے چھلکے میں پیونی سین سلفیٹ ہوتا ہے۔یہ عام پیچش اور دست کی بیماری میںفائدہ دیتا ہے۔پیٹ کے کیڑوں کے لیے اسکا چھلکا ابال کر پیتے ہیں۔انار کھانے کا بہترین وقت دوپیر کا ہے۔چنانچہ انار ایک مفید پھل ہے جس کے طب میں بے پناہ فوائد ہیں۔

anarnar

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s