قومی و صوبائی حلقے / الیکشن

حلقہ این اے19 (ہری پور1)

 

ضلع ہری پور صوبہ خیپر پختونخواہ کا ایک اہم ضلع ہے۔ اس ضلع کو جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے کلیدی حیثیت حاصل ہے کیونکہ یہ ضلع ہزارہ ڈویژن اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے مابین ایک پھاٹک کا درجہ رکھتا ہے۔

اس ضلع کا کل رقبہ 1725کلومیٹر ہے۔ اس ضلع کی کل آبادی 803000 مربع کلومیٹر ہے۔ ضلع ہری پور کے سیاست دان ہمیشہ سے ہی خصوصی اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ ضلع ہری پور کی قومی اسمبلی میں 1جبکہ صوبائی اسمبلی میں 4نشستیں ہیں۔

الیکشن 2013میں حلقہ این اے19 (ہری پور1 ) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر زمان116979ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عمر ایوب خان 114807ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، جمیعت علما اسلام کے امیدوار عالم زیب شاہ نے19860ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار محمد مشتاق خان نے 16474ووٹ لیے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار غلام نبی نے5117ووٹ لیے،تحریک صبح ہزاہ کے امیدوار جمیل احسان کیانی نے 3625ووٹ لیے۔

16اگست 2015کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان نے 137227ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر زمان 90702ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

2008کے انتخابات میںپاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارسردار محمد مشتاق نے اس حلقہ سے98670ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ آزاد امیدوارراجہ عامر زمان نے71254 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوارعمر ایوب خان نے 50631ووٹ لیے۔

2002کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوارعمر ایوب خان نے 81496 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارمحمد صابر شاہ نے61359ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،ایم ایم اے کے امیدوارغلام نبی نے 30514ووٹ لیے۔

1997کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارملک ناصر خان کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میںپاکستان مسلم لیگ ن کے سید عباس شاہ کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میںجمیعت علما اسلام کے امیدوارمولوی علی اکبر خان کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میںجمیعت علما اسلام کے امیدوارمولوی علی اکبر خان کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میںملا داد خان کامیاب ہوئے، 1977کے انتخابات میںپی این اے کے امیدوارمولانا صدر الشہید کامیاب ہوئے ۔

 

صوبائی حلقے پی کے49, 50, 51, 52 ( ہری پور1, 2, 3, 4 )

2013میںحلقہ این اے19کے صوبائی حلقے پی کے49 ہری پور1 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارراجہ فیصل زمان نے 28372ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،آزاد امیدوارراجہ اعجاز اختر نے 19178 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی،پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اختر نواز خان نے 10647ووٹ لیے۔

2013میںحلقہ این اے19کے صوبائی حلقے پی کے50 ہری پور2 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواریوسف ایوب خان نے 35117ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارقاضہ محمد اسد خان نے 32879 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی،ایم ڈی ایم کے امیدوارحفیظ الرحمن نے 3889ووٹ لیے۔

جبکہ 23جنوری 2014کو پی کے50 ہری پور2 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اکبر ایوب خان نے 25790ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قاضی محمد اسد خان نے 19970ووٹ لیے۔

2013میںحلقہ این اے19کے صوبائی حلقے پی کے51 ہری پور3 سے آزاد امیدوار گوہر نواز خان 50805ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد صادق نے 12794ووٹ لیے اور آزاد امیدوار سردار احسان عالم نے 10630ووٹ لیے۔

2013میںحلقہ این اے19کے صوبائی حلقے پی کے52 ہری پور4 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فیصل زمان نے 30263ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارسید محمد صابر شاہ نے 25923ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار اختر زمان خان نے 982ووٹ لیے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s