قومی و صوبائی حلقے / الیکشن

حلقہ این اے20 (مانسہرہ1)


 

ضلع مانسہرہ خیبر پختونخواہ کا ایک اہم ضلع ہے۔ اس ضلع کی کل آبادی1356000تھی۔ اس ضلع کا کل رقبہ 4579مربع کلومیٹر ہے۔ ضلع مانسہرہ کے سیاست دان ہمیشہ سے ہی خصوصی اہمیت کے حامل رہے ہیں۔اس ضلع کی قومی اسمبلی میں 2جبکہ صوبائی اسمبلی میں 6نشستیں ہیں

الیکشن 2013میں حلقہ این اے20 (مانسہرہ1 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارسردار محمد یوسف106467ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارمحمد اعظم خان سواتی 75197ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،جمیعت علما اسلام کے امیدوارسید قاسم شاہ نے29001ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،جماعت اسلامی کے امیدوارمحمد یونس خٹک نے 3321ووٹ لیے۔

2008کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوارسرادر شاہجہان یوسف نے اس حلقہ سے73644ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارصلاح الدین ترمذی نے72526 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارغیاث الدین خان نے 8114ووٹ لیے، ایم کیو ایم کے امیدوار نوید اختر خان نے 830ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوارسردار شاہجہان یوسف نے 40853 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوارسید صلاح الدین ترمذی نے37520ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،ایم ایم اے کے امیدوارغلام نبی شاہ نے 35576ووٹ لیے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد ثاقب مرنتاز نے 1754ووٹ لیے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار وقارالملک نے 1442ووٹ لیے۔

1997کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ایم کبیر خان کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میںپاکستان مسلم لیگ ن کے ایم کبیر خان کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں آئی جے آئی کے امیدوارنصیر ایم میانداد خیل کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں آئی جے آئی کے امیدوارانور سیف اللہ خان کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں غلام الدین خان مروت کامیاب ہوئے، 1977کے انتخابات میں پی این اے کے امیدوار احمد جان کامیاب ہوئے ۔

 

صوبائی حلقے پی کے53, 54, 55 ( مانسہرہ1, 2, 3 )

2013میںحلقہ این اے20کے صوبائی حلقے پی کے53 مانسہرہ1 سے آزاد امیدوار سردار ظہور احمد نے 21991ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد شجاع خان نے 17229 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی،آزاد امیدوار بابر سلیم سواتی نے 12944ووٹ لیے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خرم خان نے 10614 ووٹ لیے۔

2013میںحلقہ این اے20کے صوبائی حلقے پی کے54 مانسہرہ2 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں ضیا الرحمن نے 24283ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار احمد حسین شاہ نے 13978 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی،جمیعت علما اسلام کے امیدوار مظہر علی قاسم نے 12993ووٹ لیے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید منیر حسین شاہ نے 4710ووٹ لیے۔

2013میںحلقہ این اے20کے صوبائی حلقے پی کے55مانسہرہ3 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار صالح محمد نے 32688ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسپ خان نے 24251 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی،جمیعت علما اسلام کے امیدوار مفتی کفایت اللہ نے 14034ووٹ لیے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ساجد ممتاز خان نے 5171ووٹ لیے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار اورنگ زیب خان نے 2209ووٹ لیے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

w

Connecting to %s