الیکشن / الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتیں

پاکستان تحریک انصاف


الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتیں

پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی ایک سیاسی جماعت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ مشہور سابق کرکٹر عمران خان ہیں۔ "انصاف، انسانیت اور خود داری”جماعت کا نعرہ ہے۔ عمران خان نے پولیٹیکل سائنس، اکنامکس اور فلسفہ میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ہوئی ہیں۔ان کی طرف پاکستان کے موجودہ نظام کی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے ایک حل پیش کیا گیا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل تین نکات ہیں۔

آزاد الیکشن کمیشن، آزاد عدلیہ، آزاد احتساب بیورو پارٹی اس حل پر عمل درآمد کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ تحریک انصاف اس وقت اپوزیشن کی ایک جماعت کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس تحریک کا پاکستانی مڈل کلاس لوگوں پر بہت گہرا اثر ہے۔

2002ءکے قانون سازی اسمبلی کے انتخابات میں اس پارٹی کو 0.8 فیصد ووٹ ملے اور ان انتخابات میں کل 272 ممبران میں سے ایک ممبر تحریک انصاف کی طرف سے منتخب ہوا۔ اسی طرح صوبائی انتخابات میں صوبہ سرحد کی طرف سے تحریک انصاف کا ایک رکن منتخب ہوا۔

2008 کے عام انتحابات میں پاکستان تحریک انصاف نے حصہ نہیں لیا۔

2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف ایک مضبوط پارٹی بن کر ابھری، قومی اسمبلی میں اس کی 32 نشتیں ہیں، جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں اس پارٹی کی حکومت ہے، جبکہ ،پنجاب میں دوسری اور سندھ میں تیسری بڑی پارٹی بن کر ابھری۔ عام انتخابات میں ووٹوں کے لحاظ سے دوسری اور سیٹوں کے لحاظ سے تیسری بڑی پارٹی بنی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی ،ورنہ وفاق میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوتی۔

2018کے انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف ابھی سے تیاری کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں وہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف شہروں میں جلسے کر رہی ہے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

w

Connecting to %s