الیکشن / بار بار جیتنے والے سیاستدان

چودھری نثار علی خان


بار بار جیتنے والے سیاستدان

1985سےمسلسل رکن قومی اسمبلی منتخب ہور ہے ہیں

چوہدری نثار علی خان 1954میں گاوں چکری ، تحصیل و ضلع راول پنڈی میں پیدا ہوے۔آپ نے برن ہال کالج ، ایبٹ آباد ، ایچی سن کالج لاہور اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے تعلیم حاصل کی۔آپ کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے۔آپ کے والد بریگیڈیئر ( ریٹائرڈ ) چوہدھری فتح علی خان مرحوم بھی ماضی میں مقامی سیاست میں حصہ لیتے رہے ہیں ۔ چوہدری نثار علی خان 1985سے 2013تک آٹھ مرتبہ قومی اسمبلی کا انتخاب جیت چکے ہیں۔

چوہدری نثار علی خان کا تعلق پاکستان مسلم لیگ سے ہے۔ اگرچہ اس وقت ان کے پاس کوئی پارٹی عہدہ نہیں لیکن وہ پارٹی معاملات پر اثر اندازی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور ان کے مسلم لیگ نون کے دیگر رہنماوں سے بھی اختلافات رہے ہیں۔

وہ نواز شریف کے پہلے دورحکومت میں وفاقی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل رہے اور جب جنرل پرویزمشرف نے 1999 میں نواز شریف حکومت کا تختہ الٹا تو نثار علی خان کو گھر پر نظر بند کردیا گیا۔ 2008 کے انتخابات کے بعد وہ وفاقی وزیر برائے خوراک مقرر ہوئے ،تاہم وزارت کا دورانیہ اس لیے مختصر رہا کہ جلد ہی مسلم لیگ نون نے پی پی پی کی شراکتی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی۔ بعد ازاں، ستمبر 2008میں جب چوہدری پرویز الہٰی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفیٰ دیا تو ان کی جگہ چوہدری نثار منتخب ہوئے۔

چوہدری نثار کو نگراں وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے آٹھ رکنی پارلیمانی کمیٹی کے واسطے، حزبِ اختلاف کی طرف سے کمیٹی ارکان کی تشکیل پر تنقید کا سامنا رہا۔نگراں وزیرِ اعظم کے نام پر پارلیمانی کمیٹی کے اتفاق رائے پرنہ پہنچنے کی ناکامی کا ذمہ دار بھی انہیں ہی ٹھہرایا گیا۔

2008 تا 2013 پر مشتمل قومی اسمبلی کی پانچ سالہ مدت کے دوران، چوہدری نثار دیگر جماعتوں بشمول ایم کیو ایم، جے یو آئی۔ ف ، مسلم لیگ۔ ق، پی ٹی آئی اور مرکزی حریف جماعت پی پی پی سے بھی تنازعات میں الجھے رہے۔

9/11کے بعد کی امریکی خارجہ پالیسی کے مخالف اور خود کو امریکا مخالف کے طور پر پیش کرنے والے چوہدری نثار کے متضاد خیالات 2011 میں، وکی لیکس کی جاری کردہ ایک سفارتی دستاویز میں سامنے آئے۔یہ کیبل19 ستمبر،2008 کو واشنگٹن بھیجا گیا تھا، جس میں کہا گیاکہہمیشہ کی طرح نثار کا اس پر زور دینا تھا کہ وہ اور پی ایم ایل(این) امریکہ کے حامی ہیں۔

2013کے انتخابات کے بعد پاکستام مسلم لیگ ن کی بننے والی حکومت میں انھیں وزیر داخلہ پاکستان بنایا گیااور پانامہ کیس میں فیصلہ کے نیتجہ میں وزارت اعظمی سے نواز شریف کے سبکدوش ہونے پر کابینہ بھی ختم ہو گئی۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s