الیکشن / سیاسی جماعتوں کا منشور

2013میں پیش کردہ پاکستان مسلم لیگ ق کا منشور


 

2013کے انتخابات سے قبل پاکستان مسلم لیگ ق کے سر براہ چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید پاکستان مسلم لیگ(ق) نے اپنے سات نکاتی انتخابی منشور میں سب کے لیے تعلیم ، دہشت گردی کے خاتمے ، انتہاپسندی کامقابلہ کرنے اور ملک سے بدعنوانی کوجڑ سے ختم کرنے پر زوردیاتھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ(ق) اقتدار میں آئی تو سب کو تعلیم فراہم کی جائے گی اور نجی سرکاری شراکت داری کے ذریعے معیار تعلیم کو بہتر بنایاجائے گا۔

مسلم لیگ(ق) ملک میں توانائی کے بحرانوں پر قابو پانے کیلئے توانائی کے وسائل کے انتظامی امور میں بہتری لائے گی اورنوجوانوں کو تعلیم یافتہ بنایاجائے گا تاکہ وہ دور حاضر کے تقاضے پورے کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنایا جائے گا تاکہ وہ معاشرے میں اپنا جائز مقام حاصل کرسکیں۔ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائینگے تاکہ امیراور غریب کے درمیان فرق کوکم کیاجاسکے۔

ایس ایم ظفر نے کہا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ ق کا انتخابی منشور بنایا گیا ہے۔ دہشتگردی ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے جس کو ہم نے اپنے منشور میں شامل کیا ہے ہماری پارٹی اقتدار میں آئی تو دہشت گردی اور شدت پسندی پر قابو پانے کے لئے جامع پالیسی بنائی جائے گی جبکہ اقلیتوں کے تحفظ کے لئے قومی اسمبلی میں بل لانا بھی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

پارٹی کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین نے کہا تھا کہ منشور میں پارلیمنٹ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے اور حکومتی اداوں کی گورننس بہتر کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی ایسی بنائی جائے گی جس سے خطے میں امن ہو۔انہوں نے کہا تھا کہ میڈیا اور فنون لطیفہ کے لوگون کے لئے گروپ انشورنس متعارف کرانے کی بھی تجویز ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ق کا منشور پانچ Dپر بنایا گیا ہے جس میں ڈیموکریسی ،ڈویلپمنٹ ڈیوولوشن،اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی،ڈائیورسٹی ،تمام مذاہب کے لیے برابری کے حقوق اور ڈیفنس، دفاع پاکستان شامل ہیں۔

رہنماﺅں نے 2002کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ملنے والی حکومت کے دوران اپنے کام کو بطور ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1122، ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی، سکولوں میں کتابوں کی مفت فراہمی جیسے متعدد انقلابی کام کیے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

w

Connecting to %s