قومی و صوبائی حلقے / الیکشن

حلقہ این اے21 (مانسہرہ2)


 

ضلع مانسہرہ خیبر پختونخواہ کا ایک اہم ضلع ہے۔ اس ضلع کی کل آبادی1356000تھی۔ اس ضلع کا کل رقبہ 4579مربع کلومیٹر ہے۔ ضلع مانسہرہ کے سیاست دان ہمیشہ سے ہی خصوصی اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ اس ضلع کی قومی اسمبلی میں 2جبکہ صوبائی اسمبلی میں 6نشستیں ہیں

الیکشن 2013میں حلقہ این اے21 (مانسہرہ2 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کیپٹن ( ر ) صفدر 91013ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جمیعت علما اسلام کے امیدوار لئیق محمد خان 43342ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نوابزادہ صلاح الدین سعید نے25615ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، آزاد امیدوار مولانا ربنواز طاہر نے 4832ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا عبدالمالک نے 3219ووٹ لیے۔

2008کے انتخابات میں پاکستان ایم ایم اے کے امیدوار لئیق محمد خان نے اس حلقہ سے36629ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار زر گل خان نے31774 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار طاہر علی نے 29911ووٹ لیے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نوابزادہ صلاح الدین سعید نے 28234ووٹ لیے۔

2002کے انتخابات میں ایم ایم اے کے امیدوار مولانا عبدالامالک نے 46311 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار فیض محمد خان نے25771ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار نوابزادہ صلاح الدین سعید نے 24557ووٹ لیے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار طاہر علی نے 7158ووٹ لیے۔

1997کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عدنان اورنگزیب کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے میاں گل اورنگزیب کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں آئی جے آئی کے امیدوار خلیق داد خان کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ امن روم کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں میاں گل عامر زیب مروت کامیاب ہوئے، 1977کے انتخابات میںپاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں گل عامر زیب کامیاب ہوئے ۔

 

صوبائی حلقے پی کے56, 57, 58 ( مانسہرہ4, 5, 6 )

2013میں حلقہ این اے21کے صوبائی حلقے پی کے56 مانسہرہ4 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار وجیہ الزمان خان نے 44018ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،جمیعت علما اسلام کے امیدوار مولانا ناصر محمود نے 20137 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی،پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حق نواز خان نے 11229ووٹ لیے،جماعت اسلامی کے امیدوار محمد خالد یوسفزئی نے1332 ووٹ لیے، اے این پی کے امیدوار امان اللہ نے 1087ووٹ لیے۔

2013میں حلقہ این اے21کے صوبائی حلقے پی کے57مانسہرہ5 سے قومی وطن پارٹی کے امیدوار الحاج ابرار حسین نے 20022ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،آزاد امیدوارحبیب الرحمن تنولی نے 16007 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سخی محمد نے 11817ووٹ لیے، جمیعت علما اسلام کے امیدوار خان محمد نے 5481ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار محمد صدیق نے 2352ووٹ لیے۔

2013میں حلقہ این اے21کے صوبائی حلقے پی کے58 تارگڑھ 1(مانسہرہ6) سے جمیعت علما اسلام کے امیدوارزریں گل نے 8471ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نمروز خان خان خیل نے 6220 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد ظفر اللہ خان نے 1556ووٹ لیے،آزاد امیدوار محمد نسیم خان نے 1225ووٹ لیے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامر اللہ خان نے 1087ووٹ لیے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s