الیکشن / سیاسی جماعتوں کا منشور

2013میں پیش کردہ عوامی نیشنل پارٹی کا منشور


پارٹی کے نزدیک سیاست اور عوامی فلاح و بہبودلازم و ملزوم ہے

عوامی نیشنل پارٹی ایک لبرل پختون نظریہ کی حامل جماعت ہے جو صوبائی خودمختاری اور ثقافتی پہلوو¿ں پر زور دیتی ہے۔ اے این پی نے منشور میں سر فہرست ” پرامن پاکستان”کا نعرہ لگایا تھا۔ خطے میں قیام امن کے لئے پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات اور طالبان کے ساتھ مذاکرات منشور کی ترجیحات ہیں۔ اے این پی نئے منشور کے تحت فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ منشور میں صحت، تعلیم، زراعت، کھیل، سیاحت، اطلاعات، صنعت اور خواتین کی ترقی کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خان عبدالغفار خان جنہیں لوگ باچا خان کے نام سے جانتے ہیں کے افکار اورجدوجہد کا تسلسل ہے۔امن اور عدم تشدد ان کے رہنما اصول تھے۔آزادی اور انصاف کے لیے انہوں نے پوری زندگی کوشش کی۔ ناانصافی، استحصال اور بے رحمی کے خلاف ہمیشہ آواز ا±ٹھائی۔باچا خان اور ان کے خدائی خدمتگاروں نے جنوبی ایشیاءکو آزادی دلانے کے لیے اس وقت کی سامراجی اور استعماری قوتوں کے خلاف آواز اٹھائی۔

ان کوششوں میں انہوں نے جو قربانیاں دیں ان کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اور یہی قر بانیاں ان لوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں جو انصاف اور آزادی چاہتے ہیں۔ان کی کوشش صرف جنوبی ایشیاءکے عوام اور بالخصوص پختونوں کی آزادی کیلئے ہی نہیں تھی بلکہ وہ ان کو بیرونی طاقتوں کے استحصال ،بے رحمی اور ناانصافی سے بھی بچانا چاہتے تھے۔

وہ اپنی قوم سے غربت، جاہلیت ، فضو ل رسم ورواج ،اندورنی اختلافات اور سیاسی جمود کا خاتمہ چا ہتے تھے۔ وہ تمام قوموں کی معاشرتی اور سیاسی ترقی چاہتے تھے ان کی خواہش تھی کہ تمام قومیں اپنے اندرونی اختلافات کو بھلا کر آزادی کے ساتھ رہیں اور دوسری قوموں کے ساتھ تعاون کریں۔مختصر یہ کہ باچا خان سیاست اور عوام کی فلاح و بہبود کو تصویر کے دو رخ سمجھتے تھے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے اس تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے سیاست اور عوامی فلاحی وبہبود کو ایک دوسرے کا ضروری حصہ سمجھا ہے، اسلئے کہ اے این پی کے نقطہ نظر میں انکو ایک دوسرے سے جدا کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے، پارٹی نے اپنے آپ کو جمہوریت اور آزادی کی بہتری ، غربت اور جاہلیت کے خاتمے ، انسانی حقوق کے تحفظ اور معاشرے کے کمزور طبقوں کے حقوق کی پاسداری کے لیے وقف کیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی مکمل طور پر امن اور عدم و تشدد پر یقین رکھتی ہے، تشدد اور شدت پسندی خواہ جس شکل میں بھی ہواے این پی اس کی مخالفت کرتی ہے اور تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کو بہتر رویہ تصور کرتی ہے۔
پارٹی بغیر کسی تفریق اور تعصب کے شہریوں کو برابرحقوق دینے پر یقین رکھتی ہے۔ فیڈریشن میں چاروں صوبوں کی سیاسی ،معاشی ، معاشرتی اور قومی ترقی میں حصے داری پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی مذہب اور رسم ورواج کی تنگ نظری پر مبنی تشریح کی مخالفت کرتی ہے اور باچا خان کے نظریہ بشر دوستی ، شراکت داری اور دھرتی کے دانش جو تہذیبی ارتقا ءسے جڑی ہو کی مکمل پاسداری کرتی ہے۔ان اہداف کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی پاکستان میں ان تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ چلنے کے لیے تیا ر ہے جن کے مقا صد بھی یہی ہوں۔یہی نہیں بلکہ پارٹی پر امن مما لک کا ساتھ دینے کے لیے بھی تیا ر ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی دہشت گردی اور شدت پسندی کو ملک کی بقاءکے لیے بڑا خطرہ سمجھتی ہے۔امن کی بقاءکے لیے پارٹی نے گذشتہ سالوں میں700 سے زیادہ پارٹی کارکنوں کی قربانی دی ہے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

w

Connecting to %s