قومی و صوبائی حلقے / الیکشن

حلقہ این اے22 (بٹگرام 1)


ضلع بٹگرام صوبہ خیبر پختونخواہ کا ایک ضلع ہے۔یکم جولائی1993میں ضلع کا درجہ دیا گیا۔ اس سے پہلے یہ ضلع مانسہرہ ہزارہ ڈویژن کی تحصیل تھا۔ بٹگرام کا کل رقبہ 1301مربع کلومیٹر ہے۔اس ضلع کی کل آبادی 361000ہے۔ اس ضلع کی سرحدیں ضلع شانگلہ،ضلع کوہستان،ضلع مالاکنڈ ڈویژن سے ملتی ہیں۔ ضلع بٹ گرام کی قومی اسمبلی میں 1جبکہ صوبائی اسمبلی میں 2نشستیں ہیں۔

الیکشن 2013میں حلقہ این اے22 (بٹگرام1 ) سے جمیعت علما اسلام کے امیدوارقاری محمد یوسف 18572ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوارمحمد نواز خان 13092ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارعالم زیب خان نے12214ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، آزاد امیدوارعطا اللہ خان ٹرنڈ نے 10698ووٹ لیے ،آزاد امیدوارسردار ملک جان نے 9120ووٹ لیے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نیاز محمد خان نے 2370ووٹ لیے۔

2008کے انتخابات میںپاکستان مسلم لیگ کے امیدوارمحمد نواز خان نے اس حلقہ سے22316ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ ایم ایم اے کے امیدوارقاری محمد یوسف نے20036 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔آزاد امیدوار انشااللہ خان نے 5155ووٹ لیے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارنیاز محمد خان نے 4881ووٹ لیے۔

2002کے انتخابات میں ایم ایم اے کے امیدوار قاری محمد یوسف نے 24092 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار محمد نواز خان نے10875ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، آزاد امیدوار بخت نواز خان نے 9609ووٹ لیے، آزاد امیدوار عنایت خان نے 1216ووٹ لیے۔

1997کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شجاعت علی خان کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں پی کے کیو پی کے ایم افضل خان کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں اے این پی کے امیدوار عبدل متین خان کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں آئی جے آئی کے امیدوار حاجی فضل رزاق کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں حاجی فضل رزاق کامیاب ہوئے، 1977کے انتخابات میں پی این اے کے امیدوار حاجی فضل رزاق کامیاب ہوئے ۔

 

صوبائی حلقے پی کے59, 60 ( بٹگرام1, 2 )

2013میںحلقہ این اے22کے صوبائی حلقے پی کے59بٹگرام 1 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نوابزادہ ولی محمد خان نے 17452ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،آزاد امیدوار تاج محمد خان ٹرنڈنے 16316 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی،آزاد امیدوار مولانا عطا محمد دہسانی نے9149ووٹ لیے،آزاد امیدوار سلیم اللہ خان نے1166 ووٹ لیے،پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جاوید خان نے 1072ووٹ لیے۔

2013میںحلقہ این اے22کے صوبائی حلقے پی کے 60بٹگرام 2سے جمیعت علما اسلام کے امیدوار شاہ حسین خان نے 8382ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، آزاد امیدوار زبیر خان نے 7954 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی،آزاد امیدوار غلام اللہ نے 3798ووٹ لیے، آزاد امیدوار گوہر علی خان نے 2171ووٹ لیے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نعیم شاہین نے 1194ووٹ لیے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s