الیکشن / بار بار جیتنے والے سیاستدان

چودھری شجاعت حسین


بار بار جیتنے والے سیاستدان

چوہدری شجاعت حسین 19946کو گجرات میں پیدا ہوئے، انھوں نے فورمین کرسچیئن کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ اس وقت تک ان کے والد چوہدری ظہور الہٰی ایک دولتنمند صنعت کار اور معروف سیاستدان بن چکے تھے۔ اس وقت چوہدری شجاعت حسین کا خاندان ٹیکسٹائل، شوگر، فلور ملز کی صنعتوں کے ساتھ ساتھ زراعت سے بھی وابستہ ہے۔

چوہدری شجاعت حسین پہلی بار1981میں اپنے والد کے قتل کے بعد سیاست میں داخل ہوئے۔ وہ جنرل ضیاالحق کی مجلسِ شوریٰ میں شامل ہوئے۔ یہ قومی اسمبلی کی طرز پر، جنرل ضیا کے نامزد ارکان پر مشتمل غیر منتخب ادارہ تھا۔
جلد ہی بطور سیاستدان انہوں نے شہرت حاصل کرلی اور1985 کے غیر جماعتی انتخابات میں کامیابی کے بعد و زیر ا عظم محمد خان جونیجو کی کابینہ میں بطور وفاقی وزیر شامل ہوئے۔ چوہدری شجاعت حسین جاٹ برادری سے تعلق رکھتے ہیں جو پنجاب بھر میں پھیلی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مسلم لیگ۔ ق کے سربراہ کو ایسے طاقتور سیاستدان کی حیثیت سے جانا جاتا ہے، جو انتخابات جیتنے کی قوت رکھتا ہے۔

چوہدری شجاعت چار بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں۔ پہلی بار1985، دوسری مرتبہ1988، اس کے بعد1997 اور پھر2002 میںممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

بطور وفاقی وزیر ان کے پاس داخلہ، اطلاعات و نشریات، پیداوار اور صنعتوں کے قلمدان رہے۔ ان کی وزارتوں کے یہ قلمدان جنرل ضیا اور پھر نواز شریف کے دوروزارت عظمیٰ1990سے1993 کے درمیان رہے۔

جہاں تک ان کی سیاسی وابستگی کا تعلق ہے تو ابھی حال میں مسلم لیگ۔ ق کی تشکیل سے پہلے تک، وہ مسلم لیگ ن کا حصہ تھے،چوہدری شجاعت حسین نے جنرل پرویز مشرف کی حمایت سے مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہونے والے ارکان پر مشتمل اپنا الگ دھڑا تشکیل دیا، جس کے بعد ان کی سیاسی قوت میں مزید اضافہ ہوا۔

ایک موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کم معروف سیاستدان اور اپنے دوست میر ظفراللہ جمالی کو وزیراعظم بنانے کی پرزور حمایت کی تھی۔ میر ظفر اللہ جمالی کی وزارت عظمیٰ سے سبکدوشی کے بعد،2004 میں چوہدری شجاعت حسین مختصر مدت کے لیے وزیرِ اعظم پاکستان بھی بنے۔ پویز مشرف کے پورے دورے حکمرانی میں چوہدری شجاعت حسین ‘کنگز پارٹی’ کے سربراہ کے طور پر بدستور طاقتور سیاستدان رہے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

w

Connecting to %s