قومی و صوبائی حلقے / الیکشن

حلقہ این اے53 ( راولپنڈی4 )


ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے 7نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی 14نشستیں ہیں۔

الیکشن 2013میں حلقہ این اے53 ( راولپنڈی4 ) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار غلام سرور خان 110308ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نثار علی خان 102142 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید انتخاب حسین شاہ نے14870ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، جماعت اسلامی کے امیدوار خواجہ محمد وقار خان نے3338 ووٹ لیے، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار حکیم محمد اسدنے1966ووٹ لیے۔

2008کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نثار علی خان نے اس حلقہ سے 72257 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار غلام سرور خان نے 49068 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار فیصل اقبال نے21713ووٹ لیے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار شعیب ممتاز خان نے 18388ووٹ لیے، آزاد امیدوار چوہدری محمد کامران علی خان نے 13390ووٹ لیے۔

2002کے انتخابات میں آزاد امیدوار غلام سرور خان نے66900 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نثار علی خان نے57110ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، آزاد امیدوار فیصل اقبال نے 9984 ووٹ لیے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار شعیب ممتاز خان نے6673ووٹ لیے۔

1997کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد اعجاز الحق کامیاب ہوئے، 1993کے جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد اعجاز الحق کامیاب ہوئے، 1990 کے انتخابات میں آئی جے آئی کے امیدوار محمد اعجاز الحق کامیاب ہوئے،1988کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ شاہد ظفر کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں راجہ شاہد ظفر کامیاب ہوئے، 1977کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ناظر حسین کیانی کامیاب ہوئے، 1970کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ عبدالعزیز بھٹی کامیاب ہوئے ۔

 

صوبائی حلقے پی پی7, 8 (راولپنڈی7, 8 )

الیکشن 2013میں حلقہ پی پی 7( راولپنڈی7 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نثار علی خان48109ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد صدیق خان47795 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد کامران علی خان نے14534ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، جماعت اسلامی کے امیدوار عتیق الرحمن نے1619 ووٹ لیے، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار حافظ محمد ہارون نے1490ووٹ لیے۔

2016میں 26ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں حلقہ پی پی7( راولپنڈی7 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی ملک محمد عمر فاروق46801ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمار صدیق خان39665 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری کامران اسلم نے4433ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

2013کے جنرل انتخاب میں حلقہ پی پی8( راولپنڈی8 ) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک تیمور مسعود49765ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک عمر فاروق 40358 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، آزاد امیدوار فیصل اقبال نے12999ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سفیر خان نے7250 ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار محمد وقاص خان نے4717ووٹ لیے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

w

Connecting to %s