الیکشن / بار بار جیتنے والے سیاستدان / سینئر رہنما و سیاستدان

مخدوم احمد محمود


سینئر رہنما و سیاستدان

مخدوم احمد محمود پاکستان پیپلز پارٹی ساﺅتھ پنجاب کے صدر ہیں، مخدوم احمد محمود 1990 سے مسلسل تین مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے جبکہ 2001 سے 2005 تک انہیں رحیم یار خان کے ضلعی ناظم ہونے کا بھی اعزاز حاصل رہا۔2008 کے انتخابات میں وہ پنجاب اسمبلی کے رکن بنے۔

مخدوم سید احمد محمود 1961 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے ہے۔ ان کے دادا مخدوم الملک سید غلام میراں شاہ ریاست بہالپور میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔ ان کے والد مخدوم سید حسن محمود 1985 میں نواز شریف کے دور میں اپوزیشن لیڈر رہے۔

وہ سابق ریاست بہاولپور کی درگاہ جمال دین والی کی ممتاز شخصیت مخدوم الملک غلام میراں شاہ کے پوتے ہیں۔
مخدوم احمد محمود کا نام پنجاب کی سیاست میں نیا نہیں ہے۔ 1986 میں جب سابق فوجی صدر جنرل ضیاء الحق کے غیرجماعتی انتخابات میں مخدوم احمد محمود کامیاب صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ، اور وہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وزیر رہے۔

مخدوم احمد محمود 1990 سے مسلسل تین مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے جبکہ 2001 سے 2005 تک انہیں رحیم یار خان کے ضلعی ناظم ہونے کا بھی اعزاز حاصل رہا۔2008 کے انتخابات میں وہ پنجاب اسمبلی کے رکن بنے۔

پاکستان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مخدوم احمد محمود ان چند سیاستدانوں میں شامل ہیں جو ذاتی طیارے میں سفر کرتے ہیں ، جبکہ وہ ملکہ الزبتھ کو اپنی ذاتی گاڑی میں سیر کرانے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں۔

برطانوی ملکہ ایلزبتھ دوم 6 سے 12 اکتوبر 1997 تک پاکستان دورے پر رہیں۔اس موقع پر انہوں نے جس تاریخی سیاہ رنگ کی رولز رائس ایل ایکس کیو دو دو صفر صفر، کار میں لاہورکی سڑکوں پر سفرکیا تھا وہ کار اب بھی مخدوم سید احمد محمودکی ملکیت ہے۔

تاریخی ا ورکلاسک کار کلب‘ پاکستان کے مطابق سابق وزیر مملکت مخدوم احمد محمود کی 1948 کی کلاسک رولز رائس جو ”سلور ریتھ“ بھی کہلاتی ہے، ایک زمانے میں آئر لینڈ، برازیل، ہالینڈاور ڈنمارک سمیت کئی ممالک میں صدارتی یاریاستی کارکے طور پر استعمال ہوتی تھی۔

مخدوم احمد محمود کی پاکستان کی سیاست میں اہم ترین کردار اداکرنے والی شخصیات سے قریبی رشتے داریاں ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیر پگارا ان کے قریبی عزیز ہیں، جبکہ سابق وفاقی وزیر صحت تسنیم نواز گردیزی ان کے پھوپھی زاد بھائی ہیں۔ان کے علاوہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرترین، مخدوم احمد محمود کے بہنوئی ہیں۔ سابق صدر فاروق لغاری بھی ان کے قریبی رشتہ داروں میں شامل رہے ہیں۔ان کے والد حسن محمود پیر پگارا سید مردان علی شاہ دوم کے برادر نسبتی تھے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s