قومی و صوبائی حلقے / الیکشن

حلقہ این اے65 ( سرگودہا 2 )


ہلال استقلال کے حامل شاہینوں کا شہرسرگودھا پاکستان کا نواں بڑا شہر ہے۔ پاکستان کے منصوبہ کے تحت آباد تین شہروں (باقی دو اسلام آباد اور فیصل آباد) میں سے ایک ہے۔ یہ ایک ہندو سادھو کے نام پر ہے جو گول کھوہ (کنواں) پر رہتا تھا۔ آج وہاں پر ایک خوبصورت سفید مسجد ہے جس کا نام گول مسجد ہے ۔ انگریز راج میں یہ ایک چھوٹا قصبہ تھا لیکن اس کی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے یہاں ایک فوجی ایئرپورٹ بنایا گیا۔ جو آزادی کے بعد پاکستانی فضائیہ کے لیے مزید اہمیت اختیار کر گیا۔ سرگودھا پہلے شاہپور کی ایک تحصیل تھی لیکن اب شاہپور سرگودھا کی تحصیل ہے۔
سرگودہا سے قومی اسمبلی کی5 نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی11 نشستیں ہیں۔

الیکشن 2013میں حلقہ این اے65(سرگودہا2) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محسن نوازرانجھا 102517ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار غیاث احمد میلا60345 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، آزاد امیدوار مدیحہ مظہر علی رانجھانے10378ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کرنل ( ر ) اعجاز حسین منہاس نے8835 ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار زبیر احمد گوندل نے6681ووٹ لیے، ایم کیو ایم کے امیدوار سید نوید انجم بخاری نے234ووٹ لیے۔

2008کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری غیاث احمد میلا نے اس حلقہ سے53518ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مہر خلیق یار خان لک نے 53257 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محسن شاہ نواز رانجھا نے41655ووٹ لیے، آزاد امیدوار مہر محمد یار خان لک نے 529ووٹ لیے، آزاد امیدوار چوہدری تنویر احمد مدھانہ نے277ووٹ لیے۔

2002کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری غیاث احمد میلا نے62306ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مہر خلیق یار خان لک نے59304ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار احتشام احمد چیمہ نے8299ووٹ لیے، آزاد امیدوار مہر محمد یار خان لک نے1257ووٹ لیے۔

1997کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری غیاث احمد میلا کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لیاقت حیات بدرانا کامیاب ہوئے، 1990کے ضمنی انتخاب میں آئی جے آئی کے امیدوار چوہدری قدیر بخش میلا کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں آئی جے آئی کے امیدوار محمد نواز شریف کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری قدیر بخش میلا کامیاب ہوئے۔

 

صوبائی حلقہ پی پی30, 31 (سرگودہا3, 4 )

2013کے جنرل انتخاب میں حلقہ پی پی30(سرگودہا3 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری طاہر احمد سندھو ایڈووکیٹ37431ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،آزاد امیدوارراﺅ عبدالقیوم15747 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، آزاد امیدوارمیاں عبدالقدیر احمد نے9496ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، آزاد امیدوار انصر عباس نے7049 ووٹ لیے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد اشرف گوندل نے 5134ووٹ لیے۔
4مارچ 2018کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار چوہدری یاسر ظفر سندھو نے 43113ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راﺅ ساجد محمود نے 23397ووٹ حاصل کیے۔

2013کے جنرل انتخاب میں حلقہ پی پی31(سرگودھا4 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں مناظر حسین رانجھا 29622ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار محمد اسلم 15333 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، آزاد امیدوار میاں مظہر علی رانجھا 13923نے ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار انصر اقبال ہرل نے12155 ووٹ لیے، آزاد امیدوار ذیشان احمد علی رانجھا نے3348ووٹ لیے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s