الیکشن / بار بار جیتنے والے سیاستدان / سینئر رہنما و سیاستدان

عبد القادر بلوچ


سینئر رہنما و سیاستدان

 

عبد القادر بلوچ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے سابق جرنیل اور مسلم لیگ ن کے معروف سیاست دان ہیں۔ وہ صوبے کے گورنر بھی رہے ہیں اور اس وقت رکن قومی اسمبلی بھی ہیں اور وفاقی وزیر کا عہدہ بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔
عبد القادر بلوچ 9اپریل 1945کوکوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ عبد القادر بلوچ تیسویں کور کے فیلڈ آپریشن کمانڈر بھی رہے ہیں اور بھارتی سرحد کیساتھ تعینات کیا گیا تھا، جبکہ بلوچستان میں بارویں کور کے فیلڈ آپریشن کمانڈر کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

2001میں عبد القادر بلوچ بلوچستان میں مارشل لا ایڈمنسٹریٹر مقرر ہوئے، جبکہ 2003میں جب وہ کور کمانڈر کوئٹہ تھے تو انھوں نے فوج سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ تب انھیں بلوچستان کا گورنر مقرر کر دیا گیا۔ تاہم وہ اس عہدے پر چند ماہ ہی رہے ۔
2008میں این اے 271سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیکر باقاعدہ سیاست میں آ گئے اور اس حلقہ سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔

2010میں انھوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ اگست2011میں پاکستان مسلم لیگ ن نے انھیں بلوچستان میں پارٹی کا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔ 2013کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر این اے 271سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار احسان اللہ راکی کو شکست دیکر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

8جون 2013کو نواز شریف حکومت نے انھیں وزیر مملکت برائے سرحدی امور مقرر کر دیا۔ پانامہ کیس کے نتیجہ میں نواز شریف کی نااہلی پر کابینہ ختم ہونے کے بعد موجودہ وزیر اعظم خاقان عباسی نے دوبارہ انھیں اپنی کابینہ میں رکھ لیا۔

عبدالقادر بلوچ کا نام فاٹا اصلاحات کے حوالہ سے میں ذرائع ابلاغ میں آتا رہتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت نے نہ صرف فاٹا کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش کی بلکہ اس پر عملی طور پر کام شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا عمل شروع کیا جا چکا ہے اور اس عمل کو فاٹا کے عوام کی منشاءکے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت سمجھتی ہے کہ فاٹا اصلاحات اور انضمام کے عمل کو مرحلہ وار طریقے سے سرانجام دیا جائے تاکہ اس عمل سے منسلک ایشوز اورمسائل کا بھی ساتھ ساتھ حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لئے ضروری ہے کہ وہاں تعمیر و ترقی کے عمل کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت قبائلی علاقہ جات میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع اوردیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔

ملکی سیکورٹی کے حوالہ سے بھی ان کے بیانات اخبارات کی زینت بنتے رہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہت اچھی ہے اور اس وقت سرمایہ کاری کے لیے ایک محفوظ ترین ملک ہے۔ پاکستان نے ایک طویل عرصے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشن کیے تا کہ پاکستان کو ایک پر امن ملک بنایا جا سکے۔ ایک طویل جدوجہد کے بعد پاکستان ایک پر امن ملک بن چکا ہے جہاں پر سیکورٹی کے مسائل تقریباًحل ہو چکے ہیں۔

پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین ملک ہے جہاں پر سرمایہ کار بلا خوف و خطر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کا مثبت کردار ملکی و غیر ملکی سطح پر اجاگر کیا جائے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s