الیکشن / الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتیں

مستقبل پاکستان پارٹی


الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتیں

 

مستقبل پاکستان کے نام سے ایک جماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہے، جس کے بانی چیئرمین ندیم ممتاز قریشی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مستقبل پاکستان پارٹی ملک کے موجودہ نظام کو مکمل طور پر بدلنے کے لئے جد و جہد کر رہی ہے۔ اس پارٹی میں وہ لوگ شامل ہو رہے ہیں جو اپنی دھرتی کے لئے دردِ دل تو رکھتے ہیں مگر سیاست کو ایک گندہ کھیل سمجھ کر شامل نہیں ہونا چا ہتے۔مستقبل پاکستان ملک میں صدارتی نظام قائم کرکے انقلابی تبدیلیاں لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی ایم پی اے یا ایم این اے کو وزارت کا قلمدان حوالے نہیں کریں گے۔ ملک کے ہر ڈویڑن کو صوبہ بنائیں گے یوں کل پینتیس صوبے ہو نگے۔ سینیٹ کا انتخاب عوام براہ راست کریں گے۔ہر ڈویڑن سے دو، دو سینیٹر کا انتخاب عمل میں لیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پارٹی میں کثیر تعداد میں نوجوانوں کی شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ مستقبل پاکستان پارٹی ایک ایسی ابھرتی ہو ئی پارٹی ہے جو بہت جلد ملک کے کو نے کونے میںپھیل کر مقبولیت کا اعلیٰ مقام حاصل کر پائے گی۔ ہم وطنِ عزیز کے مستقبل کو روشن بنانے اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
مستقبل پاکستان میں شامل ہونے والوں کو عزت احترام اور جائز مقام دیا جائے گا۔

مستقبل پاکستان پارٹی کا منشور ملک کے دیگر سیاسی پارٹیوں سے با لکل منفرد ہے۔کرپشن کرنے والے کو کم از کم پانچ سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا دی جائے گی۔صدر اور سینیٹرز کا انتخاب عوام براہ راست الیکش کے ذریعے کریں گے۔مزدور کی کم از کم روزانہ کی اجرت ایک ہزار روپے ہو گی اور ہر غریب گھرانے کو حکومت سے ہر ماہ ایک من آٹا مفت میں دیا جائے گا۔

مستقبل پاکستان کے چیئرمین ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ہماری جماعت نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ نااہل حکمرانوں سے اس ملک کی باگ ڈور واپس لینے کے لیے کیا۔ ا±نہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد ایسے لوگوں کو پارلیمنٹ میں لانا ہے جو اس قوم اور ملک کے لیے مخلص ہوں۔ ہم روایتی سیاست سے بالاتر ہوکر قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مستقبل پاکستان طرز حکمرانی میں بنیادی تبدیلی کا داعی ہے اور عوام میں حکومت، اس کی کارکردگی اور نظام حکومت کے متعلق پائے جانے والے تاثر کو تبدیل کرنکی سعی کرے گی۔ عوام الناس میں حکومت ان کے لئے مسائل کھڑی کرتی ہے، راہ میں روڑے اٹکاتی ہے، ان پر دھونس اور رعب جماتی ہے، ان کا استحصال کر تی ہے، غرضیکہ ایک عام شخص کی نظر میں حکومت ان کے لئے سہولتیں پیدا کرنے کی بجائے ان کی زندگیوں کو اجیرن کرنے کا سبب بنتی ہے۔

حکومت اور اس کے کارندے کے متعلق عام شہری کا یہ تاثر ہے کہ حکومت مراعات یافتہ چند لوگوں کو مزید مراعات پہنچانے کا ذریعہ ہے، ہمیں اس تاثر کو تبدیل کرنا ہے کہ حکومتی افسران حکومت کرنے کیلئے نہیں ہیں بلکہ انکا شعار عوام کی خدمت کرنا ہے اور انھیںاس پر کاربند ہونا پڑے گا۔ تاکہ سرکاری دفاتر میں کام کیلئے جانے والے افراد کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاسکے اور ان کے ساتھ ہر مکن تعاون کیا جا سکے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s