یوم ارض


منصور مہدی
آج انٹرنیشنل مدر ارتھ ڈے(International Mother Earth Day) ہے۔جسے یوم ارض بھی کہا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2009میں یہ دن ہر سال 22اپریل کو منانے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے قرارداد بولیویا نے پیش کی جس کی 50ممبر ممالک نے تائید کی۔ اس دن کے منانے کا مقصد یہ ہے کہ زمین ہمارا وطن ہے لہذا ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اس کی حفاظت فطرت کے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق کریں۔ اس دن میں ماں کے لفظ کی شمولیت اس لیے کی گئی ہے کہ زمین پر بسنے والی بیشتر اقوام لفظ مادر وطن کی اہمیت کو سمجھتے ہیں کہ زمین بھی ایک ماں جیسی ہے جو نہ صرف بنی نوع انسان بلکہ ہر جاندار کو اپنی گود میں سنبھال کر رکھتی ہے اور ان کی پرورش کرتی ہے۔ یہ دن اب 180 سے زائدممالک میں منایا جاتا ہے ۔ کچھ مقامات پر یہ دن صرف تقریب کی حد تک منایا جاتا ہے لیکن کچھ ممالک میں اب اس دن ماحول کی صورتحال، خاص طور پر ماحولیاتی تبدیلی پر سیمینارز، مباحثے ہوتے ہیں جبکہ کچھ ممالک میں اس روز شجرکاری کی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرہ ارض ہمارے پاس آنے والی نسلوں کی امانت ہے لیکن ماحولیاتی آلودگی کے باعث یہ اپنی بقا کے حوالے سے خدشات کا شکار ہے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s