امداد باہمی کا عالمی دن


منصور مہدی

آج امداد باہمی کا عالمی دن ہے۔ یہ دن ہر سال جولائی کے پہلے ہفتہ کے روز منایا جاتا ہے۔ اس سال یہ دن “کاروباری اداروں میں باہمی تعاون اور اشتراک دنیا کو بہتر بناسکتا ہے”کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا فیصلہ اقوام متحدہ نے 1992میں کیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد باہمی تعاون کے حوالے نہ صرف عام لوگوں بلکہ حکومتوں کو بھی آگاہی دینا ہے کہ باہمی تعاون و اشتراک کے ذریعے نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی اور دنیا بھر کے بیشتر مسائل کا حل ممکن ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے میلینیم ڈویلپمنٹ گولز( Millennium Development Goals) اور اس جیسے دیگر اشتراکی منصوبوں کی باہمی تعاون کے ذریعے تکمیل ممکن ہے۔ماہرین کے مطابق باہمی تعاون اور اشتراک سے بڑے سے بڑے چیلنج سے بھی نمٹا آسان ہو جاتا ہے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے سال 2012 کوبھی باہمی تعاون و اشتراک کا سال قرار دیا گیا ہے۔ اس سال کو منانے کا مقصد بھی دنیا کے بڑے بحرانوں پر تمام قوموں کے باہمی اشتراک اور تعاون سے قابو پانا ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ امداد باہمی کے ذریعے کسی بھی شعبے میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ تا ہم ابھی تک کسی بھی ملک میں خصوساً ہمارے ملک پاکستان میں حکومت اور عوام نے امداد باہمی کو وہ اہمیت نہیں دی جس کی یہ متقاضی ہے۔
دنیا کے ممالک میں باہمی امداد و تعاون کے حوالے سے عالمی اقتصادی کونسل، سارک، شنگھائی کانفرنس ،خلیج تعاون کونسل، جی ایٹ اور اس نوعیت کے مختلف ادارے اور فورم موجود ہیں کہ جنہوں نے مل کر متعدد مسائل کو حل بھی کیا ہے مگر یہ بات مسلم ممالک کے لیے قابل غور ہے کہ مغرب نے تو امداد باہمی اور اشتراک کے ذریعے کئی بڑے چیلنجز پر قابو پایا ہے مگر مسلمان ممالک میں باہمی تعاون کے حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت نہ ہو سکی حالانکہ امداد باہمی کا درس ہمیں چودہ سو برس قبل اسلام نے پہنچا دیا تھا ۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s