مسلم ثقافت کا عالمی دن


منصور مہدی

آج 11مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسلم ثقافت ، امن، ڈائیلاگ اور فلم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصدثقافت، آرٹ ، فلم کے ذریعے عالم اسلام اور اغیار میں مکالمے اور افہام و تفہیم کا ایک ایسا رابطہ پل بنانا ہے کہ جس کے ذریعے دنیا میں قائم امن ممکن ہو سکے۔ اس دن کے منانے کی ابتدا 2010 سے شروع ہوئی۔
اس دن کے منانے کی ضرورت 9/11کے واقعہ کے بعد مسلم دنیا اور اغیار میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔ اس کی ضرورت اس لیے بھی زیادہ ہو گئی کہ 9/11کے بعد اغیار نے مسلم دنیا کو دہشت گردی اور فساد پھیلانے والے قرار دیکر نہ صرف افغانستان اور عراق پر کئی سالہ جنگ مسلط کی ہوئی ہے بلکہ دیگر مسلمان ممالک کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔صرف افغانستان اور عراق میں 9لاکھ 72ہزار 967افراد جن میں بوڑھے ، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ہلاک کر دیے گئے جبکہ 18لاکھ سے زائد زخمی ہو کر معذور ہوگئے۔صرف پاکستان میں 40ہزار کے لگ بھگ افراد جاںبحق ہو چکے ہیں۔
امریکی فورسز نے عراق پر اپنے چھ سالہ تسلط میں جہاں ایک طرف انسانیت کے بخیے ادھیڑ دئیے تو دوسری طرف عراقی سائنس دانوں اور علم و طب کے گواہر مقصود آبگینوں و نگینوں کو چن چن کر ہلاک کردیا۔امریکیوں نے جہاںعراق کے حسین شہروں کو کھنڈرات میں بدل دیا تو دوسری طرف یونیورسٹوں اور ذہین دماغوں کو بھی صفحہ ہستی سے مٹادیا۔ یورپین ہیومن رائٹس تنظیم کے مطابق 80فیصد تعلیمی ادارے تباہ کیے گئے اور 20ہزار سے زائد مختلف علوم و فنون کے سکالرز کو ہلاک کر دیا گیا۔
9/11کے بعد سے نہ صرف امریکہ بلکہ یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک میں مسلمانوں کو مشکوک نظروں سے دیکھا جاتا ہے اور غیر ممالک میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کو اسی بنیاد پر طنز و تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ہزاروں کو ملازمتوں سے جواب دیکر ملکوں سے نکال دیا گیا۔
امریکہ ، یورپ سمیت تمام غیر مسلم دنیا میں مسلمانوں کے حوالے سے نئے قوانین متعارف کرائے گئے کہ جن کے ذریعے مسلمانوں کی ذاتی زندگیوں میں دخل اندازی کو ممکن کر دیا۔
ایسی صورتحال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ فنون لطیفہ کے ذریعے دنیا میں بسنے والی تمام قوموں کے درمیان ایک ایسی ہم آہنگی پیدا کی جائے کہ جس کے ذریعے دنیامیں امن ممکن ہو سکے۔ ادب ، موسیقی، ڈرامہ، رقص، فلم ، ڈرائنگ، پینٹنگ، فن تعمیر، ڈیزائن اور دستکاری جیسی چیزوں اور موضوعات کو اجاگر کیا جائے جو تمام عالم میں مشترکہ ہیں اور جن کے ذریعے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s