تھیٹر کا عالمی دن


منصور مہدی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن 20 مارچ کو منایا جا رہا ہے ۔ نوجوانوں اور بچوں میں بین الثقافتی آگہی پیدا کرنے کیلئے یہ دن ہر سال 20 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ 2001ءمیں باقاعدہ تھیٹر کا عالمی دن منایا گیا جس کے بعد ہر سال یہ دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد تھیٹر کو فروغ دے کر بچوں اور نوجوانوں کو ثقافتی سرگرمیوں کی طرف سے مائل کرنا ہے۔
تھیٹر اور ڈرامے کی ابتدا تقریباً 2500برس قبل یونان سے شروع ہوئی۔
برصغیر میں زمانہ قدیم سے ناٹک اور توٹنکیاں وغیرہ رائج تھیں۔ کالی داس ہندوستان کا مشہور ڈراما نویس گزرا ہے۔ انگلستان میں ملکہ الزبتھ کے زمانے میں تھیٹر کی بنا پڑی اور سب سے پہلا مستقل تھیٹر لندن میں بنایا گیا۔ انگلستان میں تھیٹر کے قیام سے پہلے کلیساوں میں ناٹک کھیلے جاتے تھے۔ ان کے ذریعے انجیل مقدس کی کہانیاں ڈراموں کی صورت میں عوام کے سامنے پیش کی جاتی تھیں۔اس طرح تھیٹر کا عوام کو مذہبی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ دیگر ملکی قوانین اوراخلاقیات کی تعلیم دینے کے لیے استعمال شروع ہو گیا۔
تھیٹر کا عالمی دن منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ تھیٹر کے ذریعے بچوں اور نوجوانوں کی تربیت کی جائے اور اس میڈیم کے ذریعے انھیں تعلیم ، حب الوطنی اور اخلاقیات کا سبق دیا جائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ میڈیا کے جتنے بھی ذرائع ہیں ان میں سب سے موثر ادارہ تھیٹر کا ہے کیونکہ اس میں کردار عملی طعر پر حصہ لیتے ہیں اور دیکھنے والے ان کی باتوں اور مکالموں کا فوری اثر قبول کرتے ہیں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s