عجائبات کا عالمی دن


منصور مہدی
آج عجائبات کا عالمی دن ” انٹر نیشنل میوزیم ڈے “ ہے۔اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کی عوام کو اپنی تہذیب وثقافت اور ماضی کی تاریخ کو محفوظ بنانے کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔دنیا بھر کے عجائب گھروں کی تنظیم انٹر نیشنل کونسل آف میوزیم نے 1978 سے 18مئی کو انٹر نیشنل میوزیم ڈے منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب تک 18مئی کو دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
ماہرین آثار قدیمہ اگرچہ اس امر کا تعین نہیں کر سکے کہ دنیا کا پہلا عجائب گھر کہاں اور کب قائم ہوا تھا لیکن جن قدیم میوزیم کے آثار ملے ہیں انکا تعلق بابل و نینوا، مصر، چین اور یونان کی تہذیبوں سے بھی ہے۔
دنیا بھر میں شاید ہی کوئی ایسا ملک ہو جہاں میوزیم نہ ہو امریکہ میں اسوقت ڈیڑھ ہزار کے قریب میوزیم اور تاریخی مواد محفوظ رکھنے والی گیلریاں ہیں جبکہ برطانیہ میں ویسے تو سینکڑوں کی تعداد میں میوزیم ہیں لیکن قومی اور نہایت وسیع عجائب گھروں کی تعداد پچاس سے زیادہ ہے۔روس میں بھی عجائب گھروں کی تعداد سینکڑوں میں ہے اور صرف ماسکواور سینٹ پیٹرز برگ میں پچیس کی قریب بڑے عجائب گھر ہیں۔
پاکستان اور بھارت میں اگرچہ تعداد کے اعتبار سے تو عجائب گھراتنے زیادہ نہیں ہیں لیکن قدیم تاریخ اور انسانی تہذیب کے ارتقا کے اہم ادوار کے حوالے سے کئی ایسے اہم میوزیم ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے دور دور سے سیاح آتے ہیں۔
پاکستان کے شہر لاہور میں دنیا کا قدیم ترین عجائب گھر موجود ہے جس کی بنیاد 1855میں رکھی گئی۔ یہاں گندھارا آرٹ کے نایاب ترین مجسموں کے علاوہ منی ایچر مصوری کے تاریخی تین ہزار نمونے اور چالیس ہزار سے زیادہ سونے،چاندی اور تانبے کے سکے موجود ہیں جبکہ اسکی لائبریری میں تیس ہزار سے زائد کتابیں جرائد اخبارات اور تاریخی دستاویزات موجود ہیں۔ عالمی سطح پر معروف پاکستانی عجائب گھروں میں ٹیکسلا اور ہڑپہ کے عجائب گھر شامل ہیں۔ اسلام آباد میں ستر کے عشرے کے اواخر میں قائم ہونے والے ملک کے واحد نیچرل ہسٹری میوزیم کے بارے میں ابھی تک ملک کے بیشتر لوگ آگاہ ہی نہیں ہے اور اسی طرح کراچی میں ملک کا قومی عجائب گھر بھی کوئی اچھی حالت میں نہیں ہے۔
جبکہ ایشیاکا سب سے بڑا نجی عجائب گھر لاہور کے بھاٹی دروازے میں ہے اور1770 میں اسے فقیر خاندان نے قائم کیا تھا جسکی مناسبت سے اس کا نام بھی ’فقیر خانہ میوزیم‘ ہے اور اس میں سکھ اور مغلیہ عہد کی علاوہ برصغیر میں مختلف اسلامی عہد کی تیس ہزار سے زیادہ نادرونایاب چیزیں ہیں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s