2005ایک نظر میں


منصور مہدی


جنوری 2005

4جنوری کو عراق میں بغداد کے گورنر علی الحیدری کو حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔10جنوری کو عراق کے دارلحکومت بغداد کی پولیس کے چیف اوران کے بیٹے کو بھی بعض 11.jpgنامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیاجس کی بعد ازاں الزرقاوی گروپ نے ذمہ داری قبول کر لی ۔9جنوری کو فلسطین میں الیکشن کے نتیجے میں یاسر عرفات (جو نومبر2004میں وفات پا گئے تھے )کے بعد فلسطین لیبریشن آرگنائزیشن کے چیئر مین محمود عباس فلسطین اتھارٹی کے صدر کے عہدے پر منتخب ہوئے انھوں نے 62.3%ووٹوں سے اکثریت حاصل کی۔9جنوری کو سوڈان حکومت اور عیسائی باغیوں کے درمیان جاری 20 سالہ خانہ جنگی کا خاتمہ کرنے کیلئے ایک معاہدہ طے پا گیا۔12جنوری کو امریکہ نے عراق میںانسانی تباہی کے اسلحے کی تلاش ختم کر دی کیونکہ عراق میں اس نوعیت کا کوئی اسلحہ موجود نہیں تھا جبکہ امریکہ نے عراق پر حملے کرنے کا ایک یہ بھی جواز بنایا تھا کہ عراق نے انسانی تباہی والا خطرناک اسلحہ بھاری تعداد میں ذخیرہ کیا ہوا ہے ۔13جنوری کو فلسطینی حریت پسندوں نے غزہ کے راستے اسرائیل میں داخل ہو کر فائرنگ کی جس سے 6افراد ہلاک اور5زخمی ہو گئے اس حملے کی ذمہ داری مبینہ طور پر حماس اور ال اقصیٰ بریگیڈ نے قبول کی۔14جنوری کو اسرائیل کے وزیر اعظم ایریل شیرون نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا جب تک وہ فلسطینی حریت پسندوں کی حمایت ترک نہیں کرتے۔16جنوری کو ایڈریانانامی خاتون نے66سال کی عمر میں بچے کو جنم دیا اور اس عمر میںجنم دیکروہ دنیا کی پہلی عورت قرار پائی۔18جنوری کو مبینہ طور پر حماس کے حریت پسندوں نے اسرائیل میں داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور8زخمی ہو گئے۔19جنوری کو عراق کے دارلحکومت بغداد مین چار کار بم دھماکے ہوئے جن میں26افراد ہلاک ہو گئے۔20جنوری کو جارج ڈبلیو بش نے 3.jpgدوسری مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا اوراس طرح وہ امریکہ کے43ویں صدر منتخب ہوئے۔20جنوری کو آئرلینڈ میں طریق پیمائش کا نیا نظام رائج ہوا۔23جنوری کو وکٹر یش چنکو نے یوکرائن کے تیسرے صدر کا حلف اٹھایا۔25جنوری کو بھارت کے شہر مندہار میں دیوی کے مندر میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے215افراد ہلاک ہو گئے جن میں زیادہ تر عورتیں اور چھوٹے بچے شامل تھے۔30جنوری کو 1958کے بعد پہلی مرتبہ عراق میں پارلیمنٹ کے الیکشن ہوئے۔30جنوری کو عراق میں حریت پسندوں نے مزائل سے حملہ کر کے رائل ائرفورس کا C-130ہرکولیس جہاز مار گرایا جس میں 10برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے اس حملے کی بعد ازاں وڈیو فلم جاری کی گئی۔30جنوری کو عراق کے دارلحکومت بغداد میں ماریکی سفارت خانے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں 2امریکی ہلاک ہو گئے۔

فروری 2005
1

فروری کو نیپال کے بادشاہ گینندرا نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی جس کے تحت تمام سیاستدانوں کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا ،ملک بھر کے تمام ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیے گئے اور تمام ہوائی اڈوںکو بندکر دیا ،شاہ گینندرا نے ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ملکی انتخابات کروانے میں حیل حجت سے کام لے رہی ہے اور ماﺅ 4.jpgنواز باغیوں سے بات چیت اور امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے2فروری کونیپال کے بادشاہ نے حکومت کی جگہ دس رکنی وزارت قائم کر کے ملکی نظام ان کے حوالے کر دیا 2فروری کو آئرش ریپبلک آرمی نے برطانوی حکومت کے ساتھ مزید امن کی بات چیت کرنے سے انکار کر دیا اور خود کو غیر مسلح کرنے سے بھی انکار کر دیااور اپنا پارلیمانی کردار بھی ختم کر دینے کو کہا۔3فروری کو جارجیہ کے وزیر اعظم زراب زوہوانہ جو اصلاحی اور عوام دوست سیاستدان تھے کو کاربن مانو اکسائیڈ کا زہر دیکر مروا دیا گیا۔6فروری کو نیو انگلینڈ پیڑیاٹ نے چار سال بعد فلاڈلفیا ایگل کو 24-21سے شکست دیکر سپر باﺅل گیم جیتی۔7فروری کو مغربی افریقہ کے صدر کی وفات کے بعد اسکا بیٹا فاری گناسنگبی از خود ملک کا صدر بن گیا جس پر ملک بھر احتجاج شروع ہو گئے آخر کار 25فروری کو وہ صدارت سے مستعفیٰ ہو گیا۔8فروری کو فلسطین کے صدر عباس اور اسرائیل کے وزیر اعظم شیرون نے امن کی بات چیت شروع کر نے کا عندیہ دیا۔8فروری کو ڈنمارک میں الیکشن ہوئے جس میں لبرل پارٹی کامیاب ہوئی اور اینڈرس فوگ وزیر اعظم منتخب ہوئے۔9فروری کو سپین کے شہر میڈرڈ میں کانفرنس سنٹر کے قریب ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 31افراد زخمی ہو گئے۔10فروری کو شمالی کوریا نے اعلان کیا کہ اپنی حفاظت کے لئے اس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں کیونکہ اسے امریکی عداوت کا سامنا ہے ۔10فروری کو سعودی عرب کی 10.jpgتاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی الیکشن ہوئے جس میں صرف مردوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیاجبکہ عورتیں اس حق سے محروم رہیں۔12فروری کو سپین کے شہر میڈرڈ میں ونڈسر نامی32منزلہ عمارت کے آفس بلاک میں آگ لگ گئی13فروری کو عراق میں الیکشن کی گنتی مکمل ہو گئی جس کے تحت شیعہ جماعتوں نے قومی اسمبلی کی 275سیٹوں میں سے 140سیٹیں جیتی اور کرد جماعتوں نے 75جبکہ وزیر اعظم ایاد الاوی کی جماعت نے 40سیٹیں حاصل کیں۔14فروری کو لبنان کے شہر بیروت میں ایک طاقتور خودکش بم حملے میں لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری اور15دیگر افرادہلاک اور 135زخمی ہو گئے جس کا بعد ازاں الزام شام پر لگایا گیا۔14فروری کو ایران کے شہر تہران کی مسجد میں آگ لگ جانے سے 59نمازی ہلاک اور 200زخمی ہو گئے۔16فروری کو امریکہ اور آسٹریلیا کی مخالفت کے باوجود گلوبل کیوٹو پروٹوکول نافذ ہوا۔17فروری کو اسرائیل کے وزیر دفاع معفاذ نے فلسطین کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں عوامی عمارتیں بموں سے اڑانے اور تباہ کرنے سے رک جانےکا اعلان کیا۔19فروری کو عراق میں عاشورہ محرم کے دن ایک خود کش بم حملے سے40افراد ہلاک ہو گئے۔20جنوری کو پرتگال مین الیکشن کے نتیجے میں وہاں کی سوشلسٹ پارٹی بھاری اکثریت سے جیت گئی ۔20فروری کو اسرائیل کی کابینہ نے وزیر اعظم ایریل شیرون کی تحریک منظور کرتے ہوئے غزہ کے علاقے کو چھوڑنے کا اعلان کیا،22رکنی کابینہ میں سے 17ووٹ تحریک کی حمایت جبکہ 5ووٹ مخالفت میں پڑے۔22فروری کو عراق میں شیعہ جماعتوں کے امیدوار ابراہیم جعفری کو ملک کا وزیر اعظم نامزد کرنے کا اعلان ہوا۔22فروری کو ایران کے شہر کرمان میں6.4رچرڈ سکیل کا زلزلہ آیا جس سے 500سے زائد افراد ہلاک اور ایک ہزار کے قریب زخمی ہو گئے۔23فروری کو برطانیہ نے 37.jpgاپنے دو فوجیوں کو عراق میں ابو غریب جیل میں قیدیوں پر تشدد کرنے کے جرم میں سزا سنائی ،یہ دونوں مئی 2003میں عراقی جنوبی شہر بصرہ میں تعینات تھے اور ابو غریب جیل سکینڈل میں امریکی فوجیوں کے ہمراہ ملوث تھے۔24فروری کو شام نے بین الاقوامی دباﺅ کے تحت لبنان سے اپنی 15,000فوج کو جلد ہی واپس بلانے کا وعہدہ کیا ۔25فروری کو امریکہ کی پولیس اور ایف بی آئی کی مشترکہ کوششوں سے ڈینش نامی سیریل کلر گرفتار ہو گیا جس نے متعدد افراد کو ہلاک کر علاقے میں دہشت پھیلا رکھی تھی۔25فروری کو حریت پسندوں نے اسرائیل کے شہر تل ا بیب میں حملہ کر کے 5افراد کو ہلاک اور 50کو زخمی کر دیا جس کی بعدمیں مبینہ طور پر فلسطین کی اسلامک جہاد نامی تنظیم نے ذمہ داری قبول کی۔26فروری کو مصر کے صدر حسنیٰ مبارک نے ملک میں جمہوری انتخابات کروانے کیلئے پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی ۔6.jpg28فروری کو عراق کے شہر حیلہ کے پولیس دفتر میں میں خوفناک خود کش بم حملے سے115افراد ہلاک ہو گئے یہ لوگ دفتر میں پولیس ملازمت حاصل کرنے کی غرض سے آئے ہوئے تھے۔28فروری کو لبنان میں عوامی احتجاج کے بعد حکومت نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا کیونکہ وزیر اعظم عمر کریمی کی حکومت پر سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل میں شرکت کا شبہ ظاہر کیا جارہا تھا۔

مارچ 2005

1مارچ کو یوگرائے میں اس کی تاریخ میں پہلی بار سوشلسٹ جماعت برسراقتدار آئی اور ٹابرے وازقی نے صدر کا عہدہ سنبھالا۔1مارچ کو عراق میں سابق صدر صدام حسین کے مقدمے کی سماعت کرنے والے جج ، اسکے بیٹے اور صدام کے ایک وکیل کو بغداد میں گولی مار کر قتل کر دیا۔1مارچ کو شمال مشرقی افریقہ کے ملک کانگو میں باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں 50باغی اور اقوام متحدہ کی فوج کے 9سپاہی مارے گئے ۔1مارچ کو امریکہ کی سپریم کورٹ نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران 18سال سے کم عمر افراد کو سزائے موت دینے کو غیر آئینی قرار دیا۔3مارچ کو انڈونیشیا کی ایک اعلیٰ عدالت نے مذہبی راہنما ابو بکر بشیر کو جکارتہ میرٹ ہوٹل اور بالی بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام سے بری کر دیا۔3مارچ کو سعودی عرب کراﺅن پرنس شاہ عبداللہ نے شام کے صدر بشرالاسد کو لبنان سے اپنی فوج واپس بلانے کی نصیحت کی۔3مارچ ڈنمارک میںرات 8.17بجے ایک 3500ٹن وزنی کارگو جہاز کریش ہو کر مغربی علاقے کے ایک 800میٹر لمبے پل پر گر گیاجس سے تمام ٹریفک پل کے دونوں جانب بلاک ہو گئی اس طرح ڈنمارک زمینی طور پر دوحصوں میں تقسیم ہو کر رہ گیا۔3مارچ کو سٹیو فاسٹی نامی امریکی شہری نے ورجن اٹلانٹک نامی جہاز میں نان سٹاپ دنیا کے گرد چکر لگایا اور دوران پرواز راستے میں تیل لیے بغیر کامیاب چکر لگانے سے دنیا کا پہلا ریکارڈ قائم کیا۔5مارچ کو شام کے صدر نے پارلیمنٹ میں بتدریج لبنان سے فوج واپس بلانے کا اعلان کیا ۔5مارچ کو عراق میں امریکی فوج نے اٹلی کے ایک صحافی سگرینہ کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جبکہ اس کے ہمراہ اٹلی کی خفیہ ایجینسی کے ایجنٹ کو ہلاک کر دیا۔7مارچ کو بلوانیہ کے صدر نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت اور ٹیکس میں اضافے کو روکنے میں ناکام رہنے پر استعفیٰ دے دیا مگر8مارچ کو اسمبلی نے استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا اور اپنے عہدے پر کام کرتے رہنے کو کہا۔8مارچ کو چیچنیا کے لیڈر اسلان کو روسی فوج نے گروزنی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔8مارچ کو لبنان کے دارلحکومت بیروت میں شام کی حمایت میںحزب اللہ جماعت نے ایک ریلی نکالی جس میں5,00,000افراد نے شرکت کی۔9مارچ کو لبنان کی پارلیمنٹ نے دوبارہ عمر کریمی کا بطور وزیر اعظم انتخاب کر لیا۔10مارچ کو ہانگ کانگ کے صدر /چیف ایگزیکٹو ٹنگ چی ہوا نے اپنے عہدے سے علیحدہ ہونے کیلئے استعفیٰ دے دیا۔10مارچ کو عراق کے شہر موصل میں ایک مزار میں خود کش بم حملے سے 40زائرین ہلاک ہو گئے۔11مارچ کو برطانیہ کے ہاﺅس آف لارڈ نے ایک لمبی بحث کے بعد انسداد دہشت گردی کے ایکٹ2005کی منظوری دے دی۔12مارچ کو فلسطین کی جماعت حماس نے 10سالہ بائیکاٹ ختم کرنے اور جولائی میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔13مارچ کو کرغستان کی اپوزیشن اور بین الاقوامی مانیٹرنگ ٹیم نے انتخابات کو فراڈ قرار دے دیا جس پر منتخب ہونے والے صدر اسکار اکیدوف کو حکومت چھوڑنے کو کہا چنانچہ وہ24مارچ کو ملک چھوڑ کر روس چلے گئے ۔13مارچ کو سنٹرل افریقن ریپبلک میں الیکشن کا پہلا راﺅنڈ مکمل ہوا۔14مارچ کو چین نے تائیوان کو علیحدگی کے اعلان سے روکنے کیلئے ایک نیا قانون (Anti Secession Law)بنایا۔14مارچ کو لبنان کے شہر بیروت میں سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے ایک ماہ بعد ایک بڑی عوامی ریلی منعقد ہو ئی جس میں10لاکھ کے قریب لوگوں نے شرکت کی اس طرح یہ ریلی لبنان کی تاریخ میں بڑی ترین ریلی قرار پائی۔16مارچ کو عراق کی منتخب ہونے والی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوا مگر اس میں20.jpg حکومت کی تشکیل کے بارے میں کوئی متفقہ رائے قائم نہ ہو سکی جس پر اجلاس ملتوی ہو گیا۔16مارچ کواسرائیل نے مغربی کنارے کے علاقے خالی کرنے کے فلسطین اسرائیل معاہدے کے تحت پانچ دیہات کا قبضہ فلسطین کی حکومت کو دے دیا۔16مارچ کو ایک بھارتی عدالت نے دو سکھ شہریوں کو 20سال بعد اس الزام سے بری الذمہ قرار دے دیا کہ انھوں نے 1985میں ائیر انڈیا کی فلائٹ 185کو بم سے حملہ کر کے تباہ کرنے میں حصہ لیاتھا۔19مارچ کو ایک مشتبہ خود کش حملے میں قطر کے شہر دوہا میں ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی کو گئے۔19مارچ کو پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایک ٹائم بم حملے میں 29کے قریب افراد ہلاک اور 59سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔19مارچ کو چین میں ایک کوئلے کی کان میں دھماکے سے 60سے زائد افراد کان کن ہلاک ہو گئے۔20مارچ کو افغانستان میں ایک بار پھرا لیکشن ملتوی ہوگئے اور مئی کی بجائے 18ستمبر کی تاریخ کا اعلان ہوا۔20مارچ کو جاپان کے ایک جزیرے خوشو میں 7.0رچرڈ سکیل کا زلزلہ آنے سے ایک شخص ہلاک اور 250سے زائد افراد زخمی ہوگئے اس زلزلہ کا مقام سمندر میں فرش سے صرف9کلو میٹر نیچے واقع تھا۔21مارچ کو کولمبیا میں ریڈ لیک ہائی سکول پر حملے کے نتیجے میں 10طالب علم ہلاک ہو گئے۔21مارچ کو اسرائیل نے فلسطین کے ساتھ امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی کنارے کے علاقے میں 3500مکانات کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا ۔24مارچ کو کرغیستان میں اسکار ایکیوف دوبارہ صدر منتخب ہوئے۔25مارچ کو امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے پاکستان کو جنگی جہاز ایف16فروخت کرنے کا اعلان کیا۔26مارچ کو تائیوان کی حکومت نے تپائی شہر میں چین کے منظور کردہ (Anti Secession Law)کی مخالفت میںملین مارچ کا انعقاد کیا جس میں 20,000سے30,000افراد نے شرکت کی۔28مارچ کو سماٹرا میں 1965کے بعد دوسرے بڑے ترین سمندری زلزلے سونامی کے صرف تین ماہ بعدایک بڑا زلزلہ آیا۔29مارچ کو اقوام متحدہ کے ٹربیونل نے سیکریٹری جنرل کوفی عنان کو عراق میں تیل کے بدلے خوراک سکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام سے بری کر دیا اور کہا کہ دراصل یہ سکینڈل امریکی سی آئی اے نے بنایا تھا۔

اپریل 2005

1اپریل کو چین میں جاپان کے خلاف ایک بڑی عوامی ریلی کا انعقاد ہوا۔1اپریل کو زمبابوے کے صدر رابرٹ بوگابے کی پارٹی نے قومی الیکشن میں 120سیٹیوں میں سے55سیٹیں حاصل کیں۔2اپریل کو پوپ جان پالIIکا طویل بیماری کے بعد انتقال ہو گیا۔6اپریل کو عراق میں کرد لیڈر جلال طالبانی بطور صدر منتخب ہوئے جبکہ7اپریل کو شیعہ لیڈرابراہیم جعفری بطور وزیر اعظم چنے گئے۔7اپریل کو پاکستانی اور بھارتی کشمیر کے درمیان بس سروس(مظفرآباد بس سروس)کا آغاز ہوا۔7اپریل کو مصر کے شہر قاہرہ کی الخلیل مارکیٹ میں ایک خود کش بم حملے سے 4غیر ملکی سیاح ہلاک اور 17مصری شہری زخمی ہو گئے اس حملے کی ذمہ داری بعد ازاں مبینہ طور پر28.jpg اسلامک پرائیڈ بریگیڈ نامی تنظیم نے قبول کی۔8اپریل کو نیدر لینڈ سے علیحدہ ہونے کیلئے کوراکو میں ریفرینڈم کا انعقاد ہوا۔9اپریل کو عراق کے شہر بغداد میں صدام حسین کی حکومت کے دو سال بعد پہلی مرتبہ امریکی قبضے کے خلاف شیعہ رہنما مقتدءالصدر کی سربراہی میں ایک عوامی جلسہ ہوا جس میں ہزاروں عراقی شہریوں نے شرکت کی۔9اپریل کو برطانوی ولی عہد شہزادے چارلس کی لیڈی ڈیانا کی وفات کے بعد کمیلا پارکر سے دوسری شادی ہوئی جسے Her Royal HighnessاورThe Duchess of Cornwallجیسے شاہی القابات بھی دئے گئے۔11اپریل کو امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے ٹیکساس میں اسرائیلی وزیر اعظم ایریل شیرون سے ملاقات کے بعد فلسطین کے مغربی کنارے اور غزہ کے علاقے میں نئی تعمیرات کے اسرائیلی منصوبے کی مخالف کرنے کا اعلان کیا۔13اپریل کو لبنان کے شامی حمایت یافتہ وزیر اعظم عمر کریمی نے دوبارہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ15اپریل کو لبنان کے صدر نے استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ایک اور شامی حمایت یافتہ ممبر اسمبلی نجیب میکاتی سے عبوری وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف لیا۔15اپریل کو فرانس کے شہر پیرس کے ایک ہوٹل میں فائرنگ کے نتیجے میں 21کے قریب افراد ہلاک اور 50زخمی ہو گئے۔16اپریل ایکوڈور کے صدر نے ملک کے دارلحکومت میں ایمرجنسی لگانے کا اعلان کر دیا اور سپریم کورٹ کو ختم کر دیا۔17اپریل کو سویٹزرلینڈ میں 27مسافروں سے بھری ہوئی ایک بس200میٹر گہری کھائی میں گرنے سے12افراد ہلاک ہو گئے۔18اپریل کو ایران کے شمال مغربی صوبے میں ایک مذہبی جھگڑے کے دوران 5سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔19اپریل کو جوزف ریٹزینگر پوپ بینڈیکٹ XVIمنتخب ہوئے۔20اپریل کو اٹلی کے وزیر اعظم سلویو برلیوسکونی نے وزارت اعظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔20اپریل کو ایکوڈور کی کانگرس نے صدر لیوکیو کو عہدے سے معزول کر دیا جس پروہ ملک چھوڑ کر چلے گئے اور انھوں نے برازیل میں پناہ حاصل کر لی۔20اپریل کو جاپان کے شہر کوسوکامیں 5.8رچرڈ سکیل کا زلزلہ آنے سے56افراد شدید زخمی ہو گئے۔21اپریل کو ویتنام میں ایک بس حادثہ کے نتیجہ میں 30ویتنانی سابقہ فوجی ہلاک اور 4افراد زخمی ہو گئے ۔21اپریل کو عراق میں میں سولین ہیلی کوپٹر پر فائرنگ کی گئی جس میں سوار امریکی کمپنی بلیک واٹر کے 11ملازم ہلاک ہو گئے ان میں 6امریکی شہری بھی تھے۔23اپریل کو اٹلی کے وزیر اعظم سلویو برلیوسکونی نے حکومت کے خاتمے کے اعلان کے تین دن بعد نئی حکومت تشکیل دی۔25اپریل کو جاپان کے شہر اماگاساکی شہر میں مسافر ٹرین کے پٹری سے اترنے کے حادثے میں 107مسافر ہلاک اور 456زخمی ہو گئے۔26اپریل کو شام نے بین الاقوامی دباﺅ کے نتیجے میں 29سال بعد لبنان سے اپنی 14,000مسلح فوج کو مکمل طور پر واپس بلا لیا۔27اپریل کو سپر جمبو جیٹ جہاز ائیر بسA380نے اپنی پہلی پرواز کی۔28اپریل کو عراق میں نو منتخب اسمبلی کے شیعہ ممبر شیخ لامی خواداری کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ بغداد میں واقع اپنے گھر سے باہر نکلے۔29اپریل کو تائیوان کی نیشنلسٹ پارٹی کے راہنما لی چن چین کے صدر سے ملاقات کرنے چینی دارلحکومت پہنچے، 1949کے بعد پہلی مرتبہ چین کی کیمونسٹ پارٹی اور تائیوان کی نیشنلسٹ پارٹی کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔29اپریل کو عراق کے دارلحکومت بغداد میں ایک خوفناک بم دھماکے میں40افراد ہلاک ہو گئے۔30اپریل کو مصر کے شہر قاہرہ میں غیر ملکی سیاحوں پر حملہ کرنے والے پولیس مقابلے میں 3حملہ آور ہلاک اور 10افراد زخمی ہو گئے۔

مئی 2005

1مئی کو عراق کے شمالی شہراور موصل کے قریب تل افار میں ایک کردراہنما کے جنازے کے جلوس پر خود کش بم حملے کے نتیجے میں 25افراد ہلاک اور 30زخمی ہو گئے جبکہ 1مئی کو ہی بغداد میں دو مختلف حملوں میں 5پولیس کے ملازم ہلاک اور 4شہری زخمی ہو گئے ۔2مئی کو31.jpg پاکستان سے القاعدہ کے لیڈر ابو فراج گرفتار ہو گئے۔2مئی کو سنگا پور کے چوتھے صدر ویکم وی کینسر کی بیماری کے سبب ہلاک ہو گئے۔2مئی کو شمالی افغانستان میں اسلحہ کے ڈپو میں دھماکہ ہونے سے 28افراد ہلاک اور 13سے زائد زخمی ہو گئے۔ 3مئی کو پاکستان کے شہر لاہور میں ایک عمارت میں گیس سلنڈر پھٹنے سے اس سمیت 2دوسری ملحقہ عمارتیں بھی گر گئی جس کے نتیجے میں 32کے قریب ہلاک اور 9سے زائد زخمی ہو گئے۔4مئی کو عراق کے شمالی شہر اربیل میں کردش پولیس سنٹر پر حریت پسندوں کے ایک بڑے حملے کے نتیجے میں 60افراد ہلاک اور درجنوں شدید زخمی ہو گئے۔5مئی کو برطانیہ انتخابات میں لیبر پارٹی پہلے کی نسبت کم سیٹوں سے دوبارہ جیت گئی اور ٹونی بلیئر تیسری دفعہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر پہلے شخص بن گئے۔5مئی کو امریکہ کے شہر نیویارک میں برطانوی قونصلیٹ کے دفتر کے باہر دو چھوٹے سائز کے بم پھٹے مگر کوئی زخمی نہ ہوا۔10مئی کو امریکہ کے صدر جارج ڈبلیو بش کے جارجیا میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران ایک ہینڈ گرینڈ پھینکا گیا جو صدر امریکہ سے 30میٹر کے فاصلے پر گرا مگر وہ بم پھٹ نہ سکا۔11مئی کو افغانستان کے شہر جلال آباد میں طالب علموں نے امریکہ کے مظاہرہ کیا جس پر پولیس کی فائرنگ سے 4طالب علم ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔11مئی کو برطانیہ میں 45سال بعد ایک سیریل کلر مچل روز کو نیو انگلینڈ میں سزائے موت دی گئی۔12مئی کو Cayman Islandsمیں وقت مقررہ سے 7ماہ قبل الیکشن ہوئے جس میں حکمران یونائیٹڈ پارٹی چار سیٹیں کھو بیٹھی اس طرح اپوزیشن پارٹی پروگریسو موومنٹ کامیاب ہو گئی۔13مئی کو ازبکستان میں23اسلامی انتہا پسندوں پر چلنے والے مقدمے کے خلاف ایک عوامی اجتماع پر فوج نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں700کے قریب افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ازبکستان کے صدر نے اسلام کریموف نے اس عمل کو درست قرار دیا۔13مئی کو امریکہ مشہور زمانہ ٹی وی فلم سٹار ٹریک کی آخری قسط نشر ہوئی۔یہ فلم1966میں بننا شروع ہوئی تھی۔15مئی کو بنگلہ دیش میں دریائے بوراگورنگا میں طوفانی ہواﺅں کی وجہ سے ایک مسافر کشتی ڈوب گئی جس میں سوار 100سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔16مئی کو امریکہ کی سینٹ کی کمیٹی میں جارج گلووے عراقی تیل برائے خوراک پروگرام سیکنڈل سے مطلق الزامات کے جوابات دیے۔17مئی کو کویت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عورتوں کو ووٹ ڈالنے کا حق ملا۔19مئی کو عراق کی حکومت نے 1980میں46.jpg ایران کے خلاف 8سالہ جنگ کو عراقی صدر صدام حسین کی جارحیت تسلیم کر لیا۔23مئی کو امریکہ کے صدر جارج ڈبلیو بش اور افغانستان کے صدر کرزائی نے اسلامی انتہا پسندوں کے جنگ جاری رکھنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔25مئی کو ہانگ کانگ کے ایکٹنگ چیف ایگزیکٹو نے الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے نتیجے میں ہنری ٹانگ کو ہانگ کانگ کا نیا ایکٹنگ چیف ایگزیکٹو بنا دیا گیا۔29مئی کو فرانس میں ایک ریفرنڈم کے نیتجے میں یورپین یونین کے آئین کو مسترد کر دیا گیا۔1جون کو ڈنمارک ایک ریفرنڈم کے نتیجے میں یورپین یونین کے آئین کو مسترد کرنے والا دوسرا ملک قرار پایا۔
جون 2005 ۔1جون کو افغانستان کے شہر قندہار کی مسجدمیں بم دھماکے میں 20افراد مارے گئے جن میں کابل کی پولیس کا چیف بھی شامل تھا ۔5جون کو سوئٹزر لینڈ نے اپنے متعدد علاقوں میں ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دیا۔6جون کو شام کے نائب صدر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔12جون کو ایران کے شہروں اہواز اور تہران میں 7بم دھماکے ہوئے جن میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔13جون کو عدالت نے معروف زمانہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کو بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے تمام الزامات سے بری کر دیا۔14جون کو عراق کے شہر کرکوک میں خود کش بم دھماکے میں 22کے قریب افراد ہلاک اور80سے زائد زخمی ہو گئے۔17جون کو 6.7رچرڈ سکیل کے زلزلے نے کیلیفورنیا کی ریاست کو ہلا کر رکھ دیا جبکہ ایک روز قبل16جون کو 5.3رچرڈ سکیل کا زلزلہ آیا تھا اس طرح 12جون سے کیلیفورنیا میں 4شدید زلزلے آئے ۔17جون کو نیو یارک سٹاک ایکسچینچ میں ایک گھنٹے (9.30 to 10.30 AM)میں 704ملین کے حصص کا کاروبار ہوا جو ایک ریکارڈہے جبکہ اسی روز تمام دن میں 1.92بلین کا کاروبار ہوا۔19جون کو سپین میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں حکمران پارٹی نے اپنی پوزیشن کھو دی۔20جون کو کویت کی تاریخ میں پیلی خاتون وزیر معصومہ المبارک منتخب ہوئیں۔21جون کو امریکہ اور روس کے مشترکہ کوششوں سے فضا میں راکٹ چھوڑا گیا جو اپنی پرواز کے صرف 83سیکنڈ کے بعد ہی تباہ ہو کر گر گیا اس طرح خلائی سفر میں امریکہ اور روس کی مشترکہ کوشش ناکام ہو گئی۔23جون کو عراق کے شہر فلوجہ میں ایک خود کش بم دھماکے 4امریکی خاتون فوجی ہلاک ہو گئیں اس طرح کسی ایک واقعہ میں خاتون فوجیوں کی یہ سب سے زیادہ ہلاکت تھی۔28جون کو افغانستان میں امریکی ہیلی کوپٹر چنکوک طالبان کے ساتھ ایک جھڑپ میں گر تباہ ہو گیا جس میں سوار 16امریکی کمانڈوز مارے گئے۔30جون کو ایم ٹی وی نے امریکہ میں اپنے نئے ایل جی بی ٹی اور لوگو چینل کا آغاز کیا۔30جون کو سپین ،بلجیم اور نیدرلینڈ نے ہم جنس پرستوں کو آپس میں قانونی طور پر شادی کرنے کی اجازت دے دی۔

جولائی 2005

6جولائی کو یورپی یونین نے کمپیوٹر پیٹنٹ قانون سے متعلق پیش کی گئی یادداشت کو مسترد کر دیا۔6جولائی کو انٹرنیشنل اولمپک نے 2012کے سمر اولمپک لندن میں منعقد کرنے کی اجازت دی۔7جولائی کو لندن میں 4بم دھماکوں نے برطانوی حکومت کے ہوش اڑا دئے ۔ان میں تین بم دھماکے زیر زمین ریلوے میں ہوئے اور ایک بس میں اس طرح اس دن تمام لندن کی زیر زمین ٹریفک جام ہو کر رہ گئی ان دھماکوں میں 50زائد افراد ہلاک اور 200کے قریب زخمی ہوئے۔7جولائی کو القاعدہ نے مبینہ طور پر مصری سفیر احاب الشریف کے قتل کی ذمہ داری قبول کی۔10جولائی کو لکسمبرگ میں ایک ریفرینڈم کا انعقاد ہوا جس میں یورپی یونین کے آئین کی منظوری دے دی گئی ۔10جولائی کو فلوریڈا میں سمندری طوفان ساحلی علاقوں میں تباہی پھیلا دی۔10جولائی کو اسرائیل کے شہر نیتانیامیں حریت پسندوں کے ایک حملے میں 5افراد ہلاک اور 90زخمی ہو گئے جس کی بعد ازاں ایک فلسطینی تنظیم اسلامک جہاد نے مبینہ طور پر ذمہ داری قبول کر لی۔13جولائی کو عراق کے شہر بغداد میں ایک خود کش بم دھماکے 27بچے ہلاک ہو گئے جب وہ ایک تباہ شدہ امریکی جیپ کے گرد کھڑے تھے۔13جولائی کو پاکستان کے شہر گوٹکی میں تین ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 150زائد افراد ہلاک ہو گئے۔14جولائی کو معروف برطانوی مصنف جے کے رولنگ کی ہیری پوٹا ساگا سلسلے کی چھٹی (harry potter and the half blood prince)نامی کتاب شائع ہوئی۔17جولائی کو عراق کے شہر مسیاب میں ایک خود کش بم دھماکے اور بغداد میں چار خود کش بم دھماکوںمیں 70سے زائد افراد ہلاک اور150کے قریب شدید زخمی ہو گئے۔19جولائی کو امریکہ کے صدر جارج ڈبلیو بش نے امریکی سپریم کورٹ کے جج سنڈرا ڈےکونر کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے جج کے طور پر جان جی رابرٹ کا نام پیش کیا۔ 20جولائی کو کینیڈا نے بھی ہم جنس پرستوں کو آپس میں قانونی طور پر شادی کرنے کیلئے سول میرج ایکٹ میں ترمیم کر دی۔21جولائی کو لندن میں 7جولائی کی طرح دہشت گردی کی واردات ہوئی مگر بم درست طور پر نہ پھٹ سکے اور صرف ایک شخص زخمی ہوا۔22جولائی کو برازیل کے شہری جین چارلس ڈی مینز کو لندن میں زیر زمین ریلوے سٹیشن پر پولیس نے خود کش حملہ آور سمجھتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ یہ شخص لندن میں بطور الیکڑیشن کے طور پر کام کرتا تھا۔23جولائی کو مصر کے علاقے شرم الشیخ میں متعد د بم دھماکے ہوئے۔26جولائی کو سپیس شٹل ڈسکوری کو واپس لانے کے لئے راکٹ چھوڑا گیا ڈسکوری شٹل اپنے خلائی مشن پر گئی ہوئی تھی۔

اگست 2005 ۔

1

اگست کو سعودی عرب کے بادشاہ فہد بن عبد العزیز 82سال کی عمر میں انتقال کر گئے جبکہ شاہ عبداللہ کو نیا بادشاہ مقرر کیا گیا۔2اگست کو فرانس کی ائر سروس کی فلائٹ 358ٹورینٹو ائر پورٹ پر رن وے سے اڑتے ہی کریش ہوگئی مگر اس میں سوار تما مسافر محفوظ رہے۔3اگست کو عراق کے مختلف شہروں میںایک درجن سے زائد امریکی فوجی مارے گئے ۔ 6اگست کوATR-72نامی ہوائی جہاز جو اٹلی سے تونسیہ جا رہا تھا کہ راستے میں سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ۔اس جہاز میں سوار 39مسافروں میں سے16مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر کو بچا لیا گیا۔ 9اگست کو سپیس شٹل ڈسکوری اپنے خلائی مشن سے کامیاب ہو کر واپس ایڈورڈ ائیرپورٹ پر اتری۔14اگست کو یونان میں پہاڑ سے ٹکرا کر ایک ہوائی جہاز فلائٹ552تباہ ہو گیا جس میں سوار121مسافر ہلاک ہو گئے ۔16اگست کو ویسٹ کیربین ائیرویز فلائٹ708وینزویلا میں پہاڑوں کے درمیان کریش ہو گئی جس میں سوار 152مسافر ہلاک ہو گئے ۔17اگست کو بنگلہ دیش میں بم دھماکے ہوئے۔18اگست کو روس اور چین کی پہلی پیس مشن2005نامی فوجی مشقیںشروع ہوئی جو پینیسولا کے علاقے میں 8روز تک جاری رہیں۔22اگست کو امریکہ میں نیٹنڈوگ نامی کتاب شائع ہوئی جس کی پہلے ہی ہفتے میں250,000کاپیاں فروخت ہوگئیں۔23اگست پیرو ائیر ویز کا جہاز فلائٹ نمبر204کریش ہو گیا جس میں سوار آدھے سے زیادہ مسافر ہلاک ہو گئے۔24اگست کو ہانگ کانگ کی ہائی کورٹ کے جج نے sodomyکے قانون کو غیر آئینی قرار دے دیا۔28اگست کو اسرائیل کے شہر میں ایک بس میں بم دھماکے کے نتیجے میں 52مسافر زخمی ہو گئے اس بم دھماکے کی ذمہ داری بعد میں مبینہ طور پر اسلامک جہاد نامی تنظیم نے قبول کر لی۔29اگست کو امریکہ میں کترینا نامی سمندری طوفان نے لوسونیا ، الاباما میں تباہی پھیلا دی اور پہلے ہی ہلے میں 1300سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔31اگست کو عراق کے شہر بغداد میں دریا کے پل پر ایک مذہبی جلوس میں بھگدڑ مچ جانے 1000

 سے زائد شہری ہلاک ہو گئے ۔
ستمبر 2005

1

ستمبر کو امریکہ میں کترینا نامی سمندری طوفان کی وجہ سے یکدم تیل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا جس کی وجہ دنیا بھر کی مارکیٹوں میں تیل کی قیمت بڑھ گئی ۔5ستمبر کو منڈالا ائیر سروس کی فلائٹ نمبری 091737انڈونیشیا میں کریش ہو گئی جس میں سوار 117مسافر ہلاک ہو گئے ۔ 7ستمبر کو مصر میں پہلےmulti party الیکشن میں حسنی مبارک صدر کے عہدے پر جیت گئے۔11ستمبر کو جاپان میں جنرل الیکشن کے دوران وزیر اعظم کوزومی اور ان کی پارٹی کامیاب ہو گئی۔12ستمبر کو ناروے میں پارلیمنٹ کے انتخاب ہوئے۔14ستمبر سے16ستمبر تک اقوام متحدہ کی تاریخ کی سب سے بڑی تین روزہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ 17ستمبر کو نیوزی لینڈ کی لیبر پارٹی جنرل میں تیسری بار کامیاب ہوئی اس طرح لیبر پارٹی کے راہنما ہیلن کلارک تیسری بار صدر منتخب ہوئے۔18ستمبر کو جرمنی میں الیکشن کے دوران سی ڈی یو کی انجیلا مارکل اور ایس ڈی پی کے شروڈر نے اپنی اپنی کامیابی کا دعویٰ کیا۔18ستمبر کو افغانستان میں پارلیمنٹ کے الیکشن ہوئے جس میں کرزائی افغانستان کے صدر منتخب ہوئے ۔19ستمبر کو شمالی کوریا نے بین الاقوامی مدد اور تعاون کی شرط کے ساتھ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری روکنے کی پیشکش کی ۔24ستمبر کو دوبارہ ریٹا نامی سمندری طوفان نے امریکہ میں تباہی و بربادی پھیلا دی۔25ستمبر کو پولینڈ کی پارلیمنٹ کے عام انتخابات منعقد ہو ئے ۔26ستمبر کو امریکہ کی ایک ملٹری عدالت نے ابوغریب جیل میں قیدیوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں ایک امریکی خاتون فوجی کو سزا سنائی۔27ستمبر کو میچل جین جو ہیٹی میں پیدا ہوئے تھے کینیڈا کے گورنر جنرل منتخب ہوئے اس طرح یہ پہلے سیاہ فام شخص ہیں جو کینیڈا کے گورنر جنرل بنے۔28ستمبر کو امریکی سیاستدان ٹام ڈیلے ٹیکساس کی ایک عدالت کی جانب سے ایک سازش مجرمانہ کے ملزم ٹھہرائے گئے ۔ 29ستمبر کو جان ڈی رابرٹ نے امریکہ کی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔30ستمبر کو کیٹالونیاکی پارلیمنٹ نے120ووٹون کی اکثریت سے ایک قانون بنایا جس میں کیٹالونیا کو ایک قوم قرار دیا گیا جبکہ اس کی مخالفت میں15ووٹ ڈالے گئے ۔1اکتوبر کو بالی میں بم دھماکوں میں 26 افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے ۔1اکتوبر کو جاپان کے دو مالیاتی اداروں میٹسوبیشی ٹوکیو فنانشل گروپ اور یو ایف جے ہولڈنگ نے آپس میں مل کر میٹسو بیشی یو ایف جے فنانشل گروپ تشکیل دے لیااس طرح یہ ادارہ دنیا کا سب سے بڑا بنک قرار پایا۔

اکتوبر 2005
1

اکتوبر کو آسٹریلیا کے فوٹو جرنلسٹ سٹیفن ڈیوپونڈ کی ایک تصویر شائع ہوئی جس میں افغانستان میںتعینات امریکی فوج کی ائیربورن کے سپاہی دوطالبان کی ہلاکت کے بعد ان کی لاشیں جلا رہے تھے۔ 2اکتوبر کو نیویارک کی لیک جارج میں کشتی ڈوب جانے سے 20افراد ہلاک ہو گئے ۔4اکتوبر کو پھر امریکہ میں ایک سمندری طوفان نے 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آ کر تباہی مچا دی جس میں600سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔5اکتوبر کو ایک امریکی فلائٹ لیفٹیننٹ کینڈل سمتھ کو اس وجہ سے سزا سنائی گئی کہ اس نے عراق میں لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔7اکتوبر کو اقوام متحدہ کی انٹر نیشنل نیوکلیر انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر محمد البرادی کو نوبل امن انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ 8اکتوبر کو پاکستان کے شمالی علاقوں میں 7.6رچرڈ سکیل کا زلزلہ آیا جس سے بیسیوں آبادیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئی ۔ایک لاکھ کے قریب افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ہزاروں زخمی ہو گئے اور 25,00,00سے زائد افراد متاثر ہوگئے اور اربوں روپے کا نقصان ہواجبکہ آزاد کشمیر کے دالحکومت کی تقریباً تمام سرکاری عمارتیں گر گئیںجن میں سینکڑوں ہسپتال بھی شامل ہیں اس زلزلے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں سے 100کلو میٹر دور اسلام آباد کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک عمارت مارگلہ ٹاور گر گئی جس میں بیسیوں افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تقریباً 500کلو میٹر دور لاہور میں بھی اس زلزلے کے شدت جھٹکے محسو س ہوئے اور یہ جھٹکے ایک منٹ اور چالیس سیکنڈ تک آتے رہے۔9اکتوبر کو پاکستان میں گذشتہ روز کے زلزلے کے نتیجے میں (after shocks)مزید 100سے زائد زلزلے کے جھٹکے آئے۔9اکتوبر کو پولینڈ میں صدارتی انتخابات ہو ئے ۔12اکتوبر کو چین نے اپنا دوسرا انسان بردار خلائی جہاز (Shenzhou6)کامیابی کے ساتھ فضا میں چھوڑاجس میں سوار خلا بردار فی جنلنگ (Fei Junlong)اور نائی ہیس ہنگ) (Nie Haishengنے 5دن خلا میں رہے۔15اکتوبر کو عراق میں نئے آئین کی منظوری کیلئے ریفرنڈم ہوا۔15اکتوبر کو تبت میں دنیا کا بلند ترین ریلوے کا نظام مکمل ہوا۔16اکتوبر کو عراق میں امریکی فوج کے جنگی ہیلی کوپٹر وں اور جنگی جہازوںنے عراقی شہر رمادی کے قریب دو قصبوں پر بموں کی بارش کی جس میں 70سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے جبکہ بیسیوں عمارتیں ملبہ کا ڈھیر بن گئیں۔18اکتوبر کو اقوام متحدہ نے اپنے سٹاف کیلئے سخت قوانین کا نفاذ کیا کیونکہ اس کے ملازمین نہ صرف کرپشن بلکہ جنسی جرائم میں بھی ملوث ہوتے جا رہے تھے۔19اکتوبر کو عراق کے سابق صدر اور مطلق العنان حکمران صدام حسین کے خلاف بغداد کی عدالت میں مقدمے کی سماعت شروع ہوئی جس میں ان کے خلاف نہ صرف دیگر جرائم بلکہ اپنے دور حکومت میں سینکڑوں عراقی شہریوں کو مخالف کے سبب قتل کروا دینے کے الزام بھی شامل ہیں۔19اکتوبر کو پھر ایک امریکہ میں آئے سمندری طوفان کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور اس نے متعدد ساحلی علاقوں کو تباہ و برباد کر دیا۔22اکتوبر پھر ایک بار سمندری طوفان نے امریکہ میں تباہی پھیلا دی اور اس روز آنے والا طوفان گذشتہ تاریخ کے طوفانوں سے شدید تر تھا۔23اکتوبر کو بولاویہ ائیر لائن کا جہاز فلائٹ نمبر210نائیجریا میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 120مسافر ہلاک ہو گئے۔24اکتوبر کو پھر امریکہ کے شمال مغربی علاقے فلوریڈا میں شدید سمندری طوفان آیا۔26اکتوبر کو ایران کے صدر محمد احمد نژادی نے ایک بیان دیا کہ جس میں کہا کہ اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹ جانا چاہیے جس سے دنیا بھر میں سنسی پھیل گئی۔27اکتوبر کو فرانس کے شہر پیرس میں فسادت شروع ہو گئے جو روز تک جاری رہے۔28اکتوبر کو امریکہ کے نائب صدر کے مشیر نے اس بات پر استعفیٰ دے دیا کہ اس پر الزام لگایا گیا کہ اس نے امریکی سی آئی اے کے متعدد راز لیک آوٹ کر دیے۔29اکتوبر کو بھارت کے شہر اندہیرا پردیش میں ایک ریلوے ٹرین پٹری سے اتر گئی اور حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں نہ صرف سینکڑوں مسافر زخمی ہو گئے بلکہ 77سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔29اکتوبر کو بھارت کے دارلحکومت دہلی میں 3بم دھماکے ہوئے جس میں جس 61سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 35کے قریب شدید زخمی ہوئے۔30اکتوبر کو پھر امریکہ کے علاقوں میں شدید سمندری طوفان آیا۔ اس روز آنے والا طوفان 2005کا 13واں سمندری طوفان تھا جبکہ 1969میں12سمندری طوفان آئے تھے۔

نومبر 2005
1

نومبر کو برطانیہ کا شہزادہ چارلس اور اس کی نئی بیوی کمیلا پارکر شادی کے بعد پہلی مرتبہ سرکاری مہمان کی حیثیت سے امریکہ کے دورے پر پہنچے۔3نومبر کو پھر پاکستان کے شمالی علاقوں میں 6.3رچرڈ سکیل کا شدید زلزلہ آیا جس نے مزید تباہی و بربادی پھیلا دی۔4نومبرکو بھر پاکستان میں6.2رچرڈ سکیل کا شدید زلزلہ آیا۔6نومبر کو پھر امریکہ کے علاقے ٹورنڈو میں طوفان آیا جس میں 25سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔8نومبر کو فرانس کے صدر جیک شیراک نے مسلسل 12روز سے جاری فسادات کے بعد ملک میں1955میں بنائے گئے ایک قانون کے تحت ایمرجنسی لگانے کا اعلان کر دیا اور علاقائی حکومتوں کو کرفیولگانے کی اجازت دے دی۔9نومبر کو اردن کے شہر عمان میں خود کش بم دھماکے ہوئے جس میں 50کے قریب افراد ہلاک اور120سے زائد زخمی ہو گئے۔ 12نومبر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے دوسری خلیجی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ عراق کا دورہ کیا جس میں انھوں نے مختلف تنظیموں اور جماعتوں میں ہم آہنگی اور عراق میں امن قائم کرنے سے متعلق ان کے راہنماﺅں اور لیڈروں سے بات چیت کی۔13نومبر کو برطانیہ میں پہلا 25سالہ شخص اینڈریو سٹیمپسن ایچ آئی وی کا پہلا مریض رجسٹرڈ ہوا۔15نومبر کو جاپان کے شمالی ساحل کے قریبی علاقے سان ریکومیں 6.9رچرڈ سکیل کا شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ۔16نومبر کو پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا۔21نومبر کو اسرائیل کے وزیر اعظم ایرل شیرون نے لیکوڈ پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور کادیمہ کے نام سے ایک اور سیای پارٹی بنا لی جبکہ صدر سے نئے انتخابات کروانے کی بھی سفارش کی۔22نومبر کو انجیلا مارکل جرمنی کی خاتون چانسلر مقرر ہوئی۔22نومبر کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ سے متعلق دنیا کے سب سے بڑے ادارے مارئیکرو سافٹ کمپنی نے نیا ایکس باکس360 (Xbox360) گیمنگ کنسول شمالی امریکہ میں متعارف کروایا۔27نومبر کو ہنڈراس میں مینﺅل زیلے نئے صدر چنے گئے۔30نومبر کو فرانس میں دنیا کی تاریخ کا پہلا انسانی چہرے کی سرجری(human face trancplant) ہوئی۔

دسمبر 2005
1

دسمبر کو جنوبی افریقہ کی سپریم کورٹ نے بھی ہم جنس پرستوں کو شادی کرنے کی اجازت دے دی گئی اس طرح2005میں جنوبی افریقہ کینیڈا ،سپین ،نیدر لینڈ اور بلجیم کے بعد ہم جنس پرستوں کو آپس میں قانونی شادی کی اجازت دینے والا پانچواں ملک بن گیا اور اس مقصد کیلئے عدالت نے حکومت کو سول میرج کے قانون میں ترمیم کرنے کو کہا اور کہا کہ سول میرج کا قانون ہم جنس پرستوں کو شادی کرنے میں رکاوٹ کا باعث ہے جو غیر آئینی اقدام ہے۔ 1دسمبر کو یورپی یونین کے یورپین سنترل بنک نے گذشتہ پانچ سالوں کے بعد پہلی مرتبہ شرح منافع میں 2.0%سے2.25% منافع کا اعلان کیا جس کا اطلاق یورو زون کے12ممالک میں اسی روز سے شروع ہو گیا۔ 1دسمبر کو ایک نامعلوم امریکی شہری نے یونیورسٹی آف واشنگٹن کو پہلی صدی عیسوی کے زمانے کی بدھا ازم سے متعلق پتھر پر لکھی ہوئی تحریر دی۔2دسمبر کو چیک ریپبلک میں 200سو سال قبل فرانس ،آسٹریا اور روس کی جنگ کی یاد منائی گئی جس میں 4000ہزار سے زائد مختلف ممالک کے سول اور فوجی افراد نے شرکت کی۔2دسمبر کو عراق کے شہر فلوجہ میں سڑک پر بم دھماکے میں 10امریکی میرین فوجی ہلاک ہو گئے ۔2دسمبر کو امریکہ میں پھر شدید نوعیت کا14واں سمندری طوفان آیا ۔ 2دسمبر کو امریکہ میںکینتھ بائڈ 1976 کے بعد سزائے موت سے ہمکنار ہونے والا 1000واں شخص بن گیا ۔ 3دسمبر کو پاکستان کے وزیر اطلاعات نے اعلان کیا کہ پاکستانی فورسز نے افغانستان کی بارڈ کے قریب ایک جھڑپ میں القاعدہ کے آپریشنل کمانڈر ابو حمزہ رابیہ کو ہلاک کر دیا۔ 3دسمبر کو عراق کے دارلحکومت بغداد سے60کلو میٹر دور ایک سٹرک پر بم دھماکے سے 19عراقی فوجی ہلاک ہو گئے۔3دسمبر کو کینڈا کے شہر مانٹریال میں یونائیٹڈ نیشنز کلائیمیٹ کانفرنس کے موقع پر 40,000افراد نے دنیا میں بڑھتی ہوئیglobal warmingکے خلاف جلوس نکالا جو اس نوعیت کا دنیا بھر میں پہلا سب سے بڑا احتجاج تھا۔4دسمبر کو اسرائیل نے فلسطینی علاقوں پر جنگی جہازوں سے ہوائی حملے کرنے شروع کر دیے اور بے گناہ شہریوں پر بم برسانے شروع کر دیے۔ 4دسمبر کو ہانگ کانگ میں 250,000 افراد نے شہری حقوق اور جمہوریت کے حق میں نکالے گئے جلوس میں شرکت کی جبکہ ہانگ کانگ پولیس کے مطابق اس احتجاجی ریلی میں63,000کے قریب افراد نے شرکت کی۔ 4دسمبر کو قاغستان کے صدر نور سلطان نے واضع اکثریت سے صدارتی انتخاب جیت لیا۔4دسمبر کو آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم نے دنیا بھر کی حکومتوںسے اپنے اپنے ممالک میں سزائے موت کی سزا ختم کرنے کی اپیل کی۔4دسمبر کو وینزویلا کے عوام نے سدارتی انتخابات میں حصہ لیا۔4دسمبر کو عراق کے سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ ہوا مگر وہ اس میں بچ گئے۔5دسمبر کو فلپائن کے شہر منیلا میں جاری ساﺅتھ ایشین گیمز اختتام کو پہنچی جس میں فلپائن نے سب سے زیادہ میڈل حاصل کیے۔5دسمبر کو کانگو میں6.8رچرڈ سکیل کے شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے آئے۔5دسمبر کو برطانیہ نے بھی ہم جنس پرستوں کی شادی کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے اپنے سول پارٹنر شپ ایکٹ2004میں ترمیم کر دی۔5دسمبر کو اسرائیل کے شہر نیتانیہ میں ایک بم دھماکے سے 5افراد ہلاک ہو گئے۔ 6دسمبر کو ایران کے شہر تہران کے شہری علاقے میں ایک فوجی C-130ہرکولیس جہاز ایک دس منزلہ عمارت سے ٹکرا گیا جس میں سوار 94افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اس کے علاوہ عمارت مذکور کے34رہائشی بھی ہلاک ہو گئے۔6دسمبر کو امریکہ نے رومانیہ سے اپنے چار فوجی اڈے ختم کرنے اور وہاں سے جانے کا اعلان کر دیا۔6دسمبر کو ورلڈ وائلڈ لائف فنڈکے فوٹو گرافر نے دودھ دینے والی نسل سے ملتے جلتے ایک نئے جانور کی تصویر اتاری۔6دسمبر کو عراق کے دارلحکومت بغداد میں ایک پولیس اکیڈمی میں دو خود کش بم دھماکوں سے 27سرکاری ملازمین ہلاک ہو گئے۔ 6دسمبر کو عراق کے سابق صدر صدام حسین نے اپنے خلاف جاری مقدمے کی سماعت میں شرکت سے انکار کر دیا۔6دسمبر چین میں ایک کوئلے کی کان میں دھماکے میں 123مزدور ہلاک ہو گئے۔7دسمبر کو سنگا پور کے تیسرے صدر چنجارا ویٹل دیوان 82سال کی عمر میں کینیڈا میں وفات پا گئے۔7دسمبر کو امریکہ کی مائیکرو سافٹ کمپنی شمالی کوریا سے متعلق ایک مقدمے میں ہار گئی اور اسے عدالت کی جانب سے32بلین ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم ہوا۔7دسمبر کو لٹریچر میں نوبل انعام حاصل کرنے والے ہارولڈ پنٹر نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ دراصل عراق میں دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں جبکہ انھوں نے جارج ڈبلیو بش اور ٹونی بلیر کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔8دسمبر کو اسرائیل نے ہوائی حملے جاری رکھتے ہوئے بم برسائے اور غزہ کے علاقے میں دو افراد کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ہلاک کر دیاجبکہ اسی روز ایک فلسطینی نے ویسٹ بنک کی چیک پوسٹ پر تعینات اسرائیلی فوجی کو خنجر مار کر ہلاک کر دیا۔8دسمبر کو ایران کے صدر محمد احمد نژادی نے ایک بار پھر اپنے بیان میں یہ کہہ کر دنیا بھر میں سنسی پھیلا دی کہ اسرائیل کو موجودہ علاقے سے ہٹا کر یورپ میں منتقل کر دیا جائے۔8دسمبر کو عراق کے دارلحکومت بغداد میں ایک بس میں بم دھماکے سے 32افراد ہلاک ہو گئے۔9دسمبر کو فیفا ورلڈ کپ 2006جرمنی میں منعقد ہونے کا اعلان ہوا۔10دسمبر کو سوسولیسو ائیر لائن کی فلائٹ نمبر1145جو نائیجریا کے دارلحکومت ابوجا سے پورٹ ہارکورٹ جا رہی تھی گر کر تباہ ہو گئی جس میں سوار103مسافر ہلاک ہو گئے۔10دسمبر کو ہالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار رچرڈ پائر 65سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہو گئے۔10دسمبر کو انتر نیشنل ایٹمی انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر محمد البرادی کو نوبل امن انعام دیا گیا۔11دسمبر کو اسرائیل کے وزیر اعظم نے ایرانی ایٹمی توانائی کے مقامات پر ممکنہ حملے کیلئے اپنی فوجوں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیاتا ہم اسرائیلی دفتر خارجہ نے اس بات کی تردید کر دی۔11دسمبر کو افغانستان کے شہر قندہار میں ایک خود کش بم حملے سے تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔11دسمبر کو برطانیہ کے دارلحکومت لندن کے شمال میں واقع تیل ایک بڑے سرکاری گودام میں آگ لگ گئی جو اسی دن نہ بجھائی جا سکی۔11دسمبر کو کورین ائیر لائن کے عملے نے ہڑتال کر دی اور اس روز کوئی بھی ملکی یا بین الاقوامی پروازنہ ہوئی۔12دسمبر کو لبنان کی پارلیمنٹ کے شام مخالف ممبر اور معروف لبنانی اخبار النحار کے ایڈیٹر جبران تیونی کو ایک کار بم دھماکے میں دارلحکومت بیروت میں ہلاک کر دیاجبکہ انھوں نے اپنے قتل خوف سے کئی ماہ فرانس میں گزارے اور وہ اسی دن واپس لبنان پہنچے تھے۔13دسمبر کو اسرائیلی فوج نے نابلوس میں پتھر مارنے پر ایک کم عمر بچے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ دیگر 13افراد کو شدید زخمی کر دیا۔13دسمبر کو کوہ ہندوکش کے علاقے میں 6.7رچرڈ سکیل کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے جھٹکے افغانستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی محسوس کیے گئے۔13دسمبر کو عراق کے دارلحکومت بغداد میں حریت پسندوں کے ایک حملے میں 4امریکی فوجی مارے گئے۔13دسمبر کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی چھٹی وزارا کانفرنس ہانگ کانگ میں شروع ہوئی۔14دسمبر کو امریکہ کے صدر جارج ڈبلیو بش نے غلط اطلاعات کی بنیاد پر2003میں عراق پر حملہ کرنے ذمہ داری قبول کر لی تاہم وہ عراق پر حملے کو درست جواز قرار دیتے رہے۔14دسمبر کو پاکستان کے شمالی علاقے میں 8اکتوبر کو آئے زلزلے کے ملبے سے63دن بعد نقشہ بیگم نامی خاتون زندہ نکال لی گئی۔14دسمبر کو بھارت میں 11ہندووں کو سزائے عمر قید سنائی گئی جنہوں نے2002میں بھارتی صوبے گجرات میں فساد کے دوران مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔14دسمبر کو اسرائیل نے غزہ کے علاقے میں ہوائی جہاز سے حملہ کر کے چار فلسطینیوں کو ہلاک کر
دیا۔14دسمبر کو ایک بار پھر ایران کے صدر محمد احمد نژادی نے یورپ کے ممالک سے کہا کہ وہ فلسطین کے علاقے سے یہودیوں کو نکال کر یورپ میں آباد کر لیں۔14دسمبر کو امریکہ کے دارلحکومت واشنگٹن میں ان100افراد کو گرفتار کر لیا جو وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے سوشل ویلفیر اور صحت کے شعبے میں بجٹ میں کمی کرنے پر احتجاج کر رہے تھے۔15دسمبر کو بھی اسرائیل نے فلسطین کے علاقے میں جنگی جہازوں سے ہوئی حملے جاری رکھے اور 6افراد ہلاک کر دیے۔15دسمبر کو عراق میں نئے آئین کے تحت بنے والی275رکنی اسمبلی کے انتخابات شروع ہو گئے۔15دسمبر کو نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو کے نزدیک ایک مندر میں ایک نیپالی سپاہی نے فائرنگ کر کے 11افراد ہلاک کر دیے۔15دسمبر کو صدر پاکستان نے2020تک تین بڑے ڈیم بنانے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کو کہا اور اس سلسلے میں رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے میڈیا مہم چلانے کا بھی اعلان کیاجبکہ وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے اپوزیشن کو ساتھ ملا کر کالاباغ ڈیم کی مخالفت میں قرارداد لانے کا اعلان کیا۔15دسمبر کو پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں شر پسندوں نے ہیلی کاپٹر پرمشین گنوں سے فائرنگ کر دی جس سے اس میں بیٹھے آئی جی اور ڈی آئی جی فرنٹیئر کور زخمی ہو گئے۔15دسمبر کوپاکستان کے شہر فیصل آباد کے قریب جعلی امام مہدی نے اپنے 40مسلح حواریوں کے ساتھ موٹر وے پر قبضہ کر لیا اور متعدد بسیں اور ان کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔بعد ازاں پولیس مقابلے میں جعلی امام مہدی کی تنظیم دین یونس کا ایک رکن ہلاک اور تین زخمی ہو گئے جبکہ 23ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔15دسمبر کو امریکہ کے صدر جارج ڈبلیو بش نے اعلان کیا کہ وہ جب تک حکومت میںرہے گے وہ عراق سے فوج واپس نہیں بلائےں گے۔
16دسمبر کو عراق سے بلغاریہ کے فوجی دستوں کی واپسی شروع ہو گئی۔16دسمبر کو چیچنیا کی ایک کیمیکل فیکٹری میں انتہائی زیادہ تابکاری اثرات کا انکشاف ہوا۔16دسمبر کو امریکی سینٹ کے ایک رکن سینٹر جان میکن نے عراقی قیدیوں کے ساتھ تشدد اور ناروا سلوک پر صدر جارج ڈبلیو بش سے احتجاج کیا اور مستقبل میں اس کے تدارک کےلئے مناسب اقدامات کرنے کی اپیل کی جبکہ امریکی کانگریس نے حکومت سے بیرون ملک امریکی قید خانوں اور ان میں بند قیدیوں کی تفصیلات مانگ لیں۔16دسمبر کو امریکی کانگریس نے 9/11کے بعدصدر کی طرف سے تحفظ کے نام پر نافذ کیے گئے "پیٹریاٹ ایکٹ”میں مزید توسیع دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ قانون عوامی اور سول آزادیوں کے خلاف ہے۔16دسمبر کو عراقی پولیس جن کو امریکی فوجی کی سرپرستی حاصل ہے کے ایک ترجمان نے بین الاقوامی پریس کے سامنے اعتراف کیا کہ کچھ عرصہ قبل ہم نے ابو موسیٰ زرقاوی کو گرفتار کر لیا تھا مگر غلطی سے چھوڑ دیا جس کا بعد میں انکشاف ہوا۔16دسمبر تک فلسطین میں بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن جماعت حماس اکثریت حاصل کر چکی تھی۔16دسمبر کو چین کے صوبے چیلان کے ایک شہر لویاین کے مرکزی ہسپتال میں الیکٹرک شاک سسٹم میں خرابی کی وجہ آگ لگ گئی جس میں 39افراد جن میں 33مریض بھی شامل تھے جل کر ہلاک ہو گئے۔16دسمبر کو اسرائیل فلسطین تنازع میں الجہاد تنظیم نے فائرنگ کر کے ایک یہودی ہلاک کر دیا۔17دسمبر کو ہانگ کانک کی پولیس نے 900سے زائد شہریوں کوگرفتار کر لیا جب وہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے وزاراءکانفرنس 2005کے دوسرے روز WTOکے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور اسے استحصالی قانون اور تیسری دنیا کی معشیت پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے قبضے کی سازش قرار دے رہے تھے۔17دسمبر کو اسرئیلی جنگی جہاز نے میزائل مار کر غزہ میں فلسطینی لیڈر ابو سیتا کو کار سمیت اڑا کر ہلاک کر دیا ۔17دسمبر کو سوڈان کے علاقے ڈارفر کے بحران کو ختم کرنے کیلئے جاری پیس مشن نے اقوام متحدہ سے فنڈ نہ ملنے پر مزید کام کرنے سے انکار کر دیا جس پر امریکی وزیر خارجہ کنڈو لیزا رائس اور افریقن یونین نے دنیا کے ممالک سے مدد دینے کی ۔17دسمبر کو انگلینڈ کے شہر ہرٹ فورڈشائیر میں 2ٹن وزنی لارڈ ہنری مور کے مجسمے کو نامعلوم چور ایک ٹرک پر لاد کر لے گئے۔18دسمبر کو ڈیموکرٹیک ریپبلک آف کانگو میں 40سال بعد ہونے والے پہلے مرکزی انتخابات مکمل ہو گئے۔18دسمبر کو بولیویہ میں صدارتی انتخاب کا انعقاد ہوا جس میں جارج قیوروجا اور ایوو مورالس نے شام تک برابر ووٹ حاصل کیے۔18دسمبر کو بھارت کے شہر چنائی میں ایک بھگدڑ کے دوران 42زائد افراد کچل کر ہلاک ہو گئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔18دسمبر کو امریکی نائب صدر ڈک چینی اومان ،افغانستان ،پاکستان ،مصر اور سعودی عرب کے دورے کے دوران ڈرامائی طور پر عراق پہنچ گئے۔18دسمبر کو فلپائن میں جاری ایشین پیرا گیمز ختم ہو گئیں جن میں فلپائن نے پانچویں پوزیشن حاصل کی جبکہ 84گولڈ میڈل لیکر تھائی لینڈ پہلے نمبر پر رہا اور ملائشیاءنے دوسری پوزیشن حاصل کی۔18دسمبر کو اسرائیلی وزیر اعظم ایرون شیرون کو دل کا دورہ پڑا جس پر غزہ کے علاقے میں خوشی کا اظہار کیا گیاجبکہ اسرائیل میں ایک یہودی تنظیم نے اس کے مرنے کی دعا کروائی۔19دسمبر کو امریکہ کی چالک اوشن ائیرویز کا مسافر بردار طیارہ میامی فلوریڈا سے بیمینی بہماس جاتے ہوئے سمندر میں گر کیا جس میں سوار عملے سمیت 18مسافر ہلاک ہو گئے۔19دسمبر کو بولیویہ میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے لیڈر ایوومورلاس سخت مقابلے کے بعد صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد ساﺅتھ امریکن نیشن کے صدر کا انتخاب بھی جیت گئے۔19دسمبر کو آچے کی فری آچے موومنٹ نامی مسلح تنظیم نے انڈونیشیا سے ایک امن معاہدے کے بعد اپنے تمام ہتھیار واپس کر دیے۔19دسمبر کو سلواکیہ کی ایک عدالت سابقہ جرمن نازی فوجی افسر لیڈیسلو ننسکائی کو دوسری جنگ عظیم کے دوران متعدد افراد کو ہلاک کرنے کے الزامات سے بری کر دیا۔19دسمبر کو بنک آف اٹلی کے گورنر انٹونیو فازﺅئی نے کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا۔19دسمبر کو اسرائیل میں سیاسی جماعت لیکوڈ پارٹی کے صدارتی انتخابات شروع ہوئے۔20دسمبر کو پاکستانی کشمیر کے علاقے میں ایک مسافر بس دریائے جہلم میں گر گئی جس میں سوار 20مسافر ہلاک ہو گئے۔20دسمبر کو امریکہ کے شہر نیو یارک میں ٹرانسپورٹروں کی 100سے زائد تنظیموں نے اپنے مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال کر دی چنانچہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو جانے سے تمام شہر مفلوج ہو کر رہ گیا۔ 20دسمبر کو اسرائیل میں لیکوڈ پارٹی کے صدارتی انتخابات میں بینجمن نیتن یاہوجیت گئے۔ 21دسمبر کو عراق کے سابق صدر صدام حسین نے عدالت میں بتایا کہ دوران تفتیش امریکی فوجیوں نے ان تشدد بھی کیا جبکہ امریکہ نے صدام حسین کے دعویٰ کی تردید کر دی۔21دسمبر کوساﺅتھ افریقہ کے چڑیا گھر میں ایک شخص نے بنگالی چیتے کے پنجرے میں چھلانگ لگا دی جس پر چیتے نے اسے ہلاک کر دیا جب بعد میں اس شخص کی لاش باہرلائی گئی تو اس کے جسم پر لاتعداد دانتوں کے کاٹنے کی وجہ سے نشانات تھے اور اس کے تمام کپڑے پھٹ چکے تھے مگر چیتے نے اسے ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش نہیں کھائی کیونکہ وہ کچھ ہی دیر قبل دوپہر کو اپنی خوراک کھا چکا تھا۔ 21دسمبر کو سپین کے شہر میڈرڈ میں ایک نائٹ کلب کے باہر ٹائم بم کا دھماکہ ہوا مگر اس وقت وہاں پر کوئی بھی شخص موجود نہیں تھاجس کی ذمہ داری سپین کی باسقیہ علیحدگی پسندتنظیم نے قبول کی۔21دسمبر کو اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں جاری فلسطینی بلدیاتی انتخابات میں حماس کی کامیابی کے خوف سے فلسطینیوں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔ 21دسمبر کو برطانیہ میں سول پارٹنرشپ ایکٹ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کی رجسٹریشن کی بابت ترمیم ہونے کے بعد ونڈسر کے ٹاﺅن ہال میں اس نوعیت کی پہلی تقریب ہوئی جس میں سینکڑوں ہم جنس جوڑوں نے شرکت کی ۔ اس تقریب ہالی وڈ کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جبکہ ایسی ہی تقریبات ایک ہفتہ قبل شمالی آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ بھی منعقد ہو چکی ہیں۔ 21دسمبر کو امریکی سینٹ نے صدر جارج ڈبلیو بش کے پیٹریاٹ ایکٹ میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔ 22دسمبر کو بھارت نے ٹیلی کیمیونیکیشن سے متعلق اپنا مصنوعی سیارہ فرانس کے ایک سپیس پورٹ سے خلاءمیں چھوڑا۔ 22دسمبر کو برطانیہ کے وزیر اعظم ٹونی بلیر اچانک عراق کے شہر بصرہ پہنچ گئے جہاں پر انھوں نے 4000سے زائد ابرطانوی فوجیوں سے خطاب کیا اور عراق سے واپسی کے امور پر گفتگو کی۔23جون کو پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے سندھ میں اعلان کیا کہ مالیاتی ایوارڈ اور ڈیم کی تعمیر کا اعلان ایک ہی روز کیا جا ئے گا۔23دسمبر کھوکھراپار بھارت میں پاکستان اور بھارت میں امن مارچ ہوا جس دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے نعرے لگائے گئے۔23دسمبر کو بھارت میں کرپشن سکینڈل میں ملوث 11اراکان پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ہو گئی۔23دسمبر کو بنگلہ دیش میں حکومت مخالف ہڑتال میں پولیس سے احتجاجی شرکاءکی جھڑپیں جاری رہی جن میں 10سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔23دسمبر کو گلوکارہ شمشاد بیگم نے اپنی86ویں سالگرہ منائی۔23دسمبر کو عراق میں اقوام متحدہ نے انتخابات میں دھندلیوں سے متعلق جائزہ لینے سے انکار کر دیا ۔عراق میں انتخابات سے متعلق احتجاجی جلوس اور مظاہرے ہوتے رہے جن میں 2امریکیوں سمیت16افراد ہلاک ہو گئے۔23دسمبر کو ایران نے اپنی ایٹمی ٹیکنالوجی کے حقوق کا تحفظ خون کے آخری قطرے تک کرنے کے عزم کا اعلان کیا۔23دسمبر کو ہالینڈ کی ایک عدالت نے سابق عراقی صدر صدام حسین کو ایک مقدمے میں کردوں کے قتل عام کا مجرم قرار دے دیا۔23دسمبر کو یورپ نے22مشتبہ سی آئی اے کے ایجنٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔23دسمبر کو چیچینیا میں آزادی پسندوں سے روسی فوج کی جھڑپیں جاری رہی جن میں متعدد روسی فوجی ہلاک ہو گئے۔24دسمبر کو القاعدہ کے ایمن الظواہری نے دعویٰ کیا کہ افغانستان کے بڑے حصے پر اب بھی طالبان قابض ہیں۔24دسمبر کو سری لنکا مین مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 5سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔24دسمبر کو عرب لیگ نے اسرائیل کی طرف سے فلسیطینی بلدیاتی انتخابات پر پابندی لگا نے پر اسرائیل کی مذمت کی۔24دسمبر کو الجائر میں جاری فسادات میں 5افراد ہلاک اور20شدید زخمی ہو گئے۔24دسمبر کو عراق میں موٹر سائیکل بم دھماکے میں 2پولیس والے ہلاک اور13سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔24دسمبر کو مصر میںحکومت نے اپوزیشن لیڈر کو جعلسازی کے جرم میں پانچ سال کی سزا سنائی گئی۔24دسمبر کو بھارت میں شدید سردی سے مزید7افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مجموعی تعداد 65ہو گئی۔24دسمبر کو آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 23مسافر ہلاک ہو گئے۔

2005ایک نظر میں” پر 0 خیالات

  1. پنگ بیک: گمنام

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s