قومی و صوبائی حلقے / الیکشن

حلقہ این اے64 ( سرگودہا 1 )


 

ہلال استقلال کے حامل شاہینوں کا شہرسرگودھا پاکستان کا نواں بڑا شہر ہے۔ پاکستان کے منصوبہ کے تحت آباد تین شہروں (باقی دو اسلام آباد اور فیصل آباد) میں سے ایک ہے۔ یہ ایک ہندو سادھو کے نام پر ہے جو گول کھوہ (کنواں) پر رہتا تھا۔آج وہاں پر ایک خوبصورت سفید مسجد ہے جس کا نام گول مسجد ہے اور اس کے نیچے گول مارکیٹ ہے۔ انگریز راج میں یہ ایک چھوٹا قصبہ تھا لیکن اس کی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے یہاں ایک فوجی ایئرپورٹ بنایا گیا۔ جو آزادی کے بعد پاکستانی فضائیہ کے لیے مزید اہمیت اختیار کر گیا۔ سرگودھا پہلے شاہپور کی ایک تحصیل تھی لیکن اب شاہپور سرگودھا کی تحصیل ہے۔

سرگودہاسے قومی اسمبلی کی5 نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی11 نشستیں ہیں۔

الیکشن 2013میں حلقہ این اے64(سرگودہا1) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر محمد امین الحسنات شاہ  156709ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ندیم افضل گوندل 66635 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار وسیم عباس نے11783ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، آزاد امیدوار نسرین فاطمہ نے 3228 ووٹ لیے، آزاد امیدوار پیرزادہ محمد ابراہیم شاہ نے1810ووٹ لیے، آزاد امیدوار نیاز احمد کاہوٹ نے501ووٹ لیے، ایم کیو ایم کے امیدوار سید فرزند علی شاہ نے461ووٹ لیے، جمعیت علما پاکستان این کے امیدوار سعید الرحمن نے419ووٹ لیے۔

2008کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ندیم افضل گوندل نے اس حلقہ سے65628ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد فاروق شاہ نے60460 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار ہارون احسان پراچہ نے45390ووٹ لیے، آزاد امیدوار ملک محمد نواز نے4603ووٹ لیے، آزاد امیدوار پیرزادہ محمد ابراہیم شاہ نے 524ووٹ لیے۔

2002کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار انعام الحق پراچہ نے69815ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میجر ( ر ) پیرزادہ محمد ابراہیم شاہ نے43396ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری محمد علی نے42781ووٹ لیے، ایم ایم اے کے امیدوار ملک حمید زمان نے2388ووٹ لیے، آزاد امیدوار پیرزادہ محمد محسن شاہ نے 1615ووٹ لیے، آزاد امیدوار حسن انعام پراچہ نے 1077ووٹ لیے۔

1997کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار ملک عدنان حیات خان نون کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار غلام حسین چیمہ کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں پی ڈی اے کے امیدوار احسان الحق پراچہ کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار احسان الحق پراچہ کامیاب ہوئے۔

 

صوبائی حلقہ پی پی28, 29 (سرگودہا1, 2 )

2013کے جنرل انتخاب میں حلقہ پی پی28(سرگودہا1 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر ملک مختار احمد بھیرت57997ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حسن انعام پراچہ32128 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک رضوان آصف نے6749ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، جماعت اسلامی کے امیدوار رانا خورشید علی خان نے 2868 ووٹ لیے، آزاد امیدوار محمد حسین نے188ووٹ لیے۔

2013کے جنرل انتخاب میں حلقہ پی پی29(سرگودھا2) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار غلام دستگیر لک47426ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار خالد داد پرہار17902 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار مہر ربنواز لک نے13`28ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ناصر علی وڑائچ نے10473 ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار چوہدری رفاقت حسین وڑائچ نے9875ووٹ لیے۔

تبصرہ کریں