قومی و صوبائی حلقے / الیکشن

حلقہ این اے66 ( سرگودہا 3 )


ہلال استقلال کے حامل شاہینوں کا شہرسرگودھا پاکستان کا نواں بڑا شہر ہے۔ پاکستان کے منصوبہ کے تحت آباد تین شہروں (باقی دو اسلام آباد اور فیصل آباد) میں سے ایک ہے۔ یہ ایک ہندو سادھو کے نام پر ہے جو گول کھوہ (کنواں) پر رہتا تھا۔ آج وہاں پر ایک خوبصورت سفید مسجد ہے جس کا نام گول مسجد ہے ۔ انگریز راج میں یہ ایک چھوٹا قصبہ تھا لیکن اس کی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے یہاں ایک فوجی ایئرپورٹ بنایا گیا۔ جو آزادی کے بعد پاکستانی فضائیہ کے لیے مزید اہمیت اختیار کر گیا۔ سرگودھا پہلے شاہپور کی ایک تحصیل تھی لیکن اب شاہپور سرگودھا کی تحصیل ہے۔
سرگودہاسے قومی اسمبلی کی5 نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی11 نشستیں ہیں۔

الیکشن 2013میں حلقہ این اے66(سرگودہا3) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری حامد حمید 132668 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر عبداللہ ممتاز کاہلوں36138 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار تسنیم احمد قریشینے29541ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، جماعت اسلامی کے امیدوار ڈاکٹر محمد ارشد شاہدنے9373 ووٹ لیے، آزاد امیدوار چوہدری جاوید انور کمبوہ ایڈووکیٹ نے1313ووٹ لیے، آزاد امیدوار مہر منصور حیات لک نے995ووٹ لیے۔

2008کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار تسنیم احمد قریشینے اس حلقہ سے69943ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد حامد حمید نے 65020 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار بیگم ملک شعیب اعوان نے5298ووٹ لیے، آزاد امیدوار ڈاکٹر لیاقت علی خان نے2133ووٹ لیے، آزاد امیدوار پیر مشتاق احمد شاہ نے 1878ووٹ لیے، آزاد امیدوار محمد ممتاز اختر کاہلوں نے 423ووٹ لیے۔

2002کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار تسنیم احمد قریشی نے40448ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ایم ایم اے کے امیدوار داکٹر محمد ارشد شاہد نے38952ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چہودری محمد حامد حمید نے29496ووٹ لیے، پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار میاں محمد شاہد نذیر ایڈووکیٹ نے  10128 ووٹ لیے، پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار چوہدری سلطان احمد نے 2241ووٹ لیے۔

1997کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری عبدالحمید کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر احمد ضیا الرحمن لک کامیاب ہوئے، 1990کے انتخاب میں آئی جے آئی کے امیدوار محمد جاوید اقبال چیمہ کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں آئی جے آئی کے امیدوار محمد جاوید اقبال چیمہ کامیاب ہوئے۔

 

صوبائی حلقہ پی پی32, 33 (سرگودہا5, 6 )

2013کے جنرل انتخاب میں حلقہ پی پی32(سرگودہا5 ) سے پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری عامر سلطان چیمہ 54998ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک شعیب اعوان 15747 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ فرحان احمد گجر نے7247ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سعود الحسن چھٹہ نے 5096 ووٹ لیے، آزاد امیدوار چوہدری محمد ارشد ڈھلوں نے1274ووٹ لیے۔

2013کے جنرل انتخاب میں حلقہ پی پی33(سرگودھا6 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں 58442ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری علی آصف بیگہ19460 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار شہزاد احمد قریشی10769نے ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،جماعت اسلامی کے امیدوار محمد اسلم آرائیں نے6283 ووٹ لیے، آزاد امیدوار سمیر ایاز سھوترانے1321ووٹ لیے۔

تبصرہ کریں